کوڑے دان میں آنے والی بدبو کی وجہ سے پریشان ہیں تو اپنائیں یہ 3 آسان ٹپس اور گندی بو سے جان چھڑائیں

image

ہر گھر میں ایک سے دو کچرے دان موجود ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے گھروں کی سب سے عام چیز ہے۔ ہر کوئی کچرے کو کچرے دان میں ڈالتا ہے اور یہ ایک اچھا طریقہ بھی ہے اور صفائی کا معیار بھی لیکن اس کچرے کی وجہ سے کچرے دان میں بدبو سڑ جاتی ہے اور اس کی وجہ سے مذید تعافن پھیلتا ہے اور سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اگر یہی مسئلہ آپ کے بھی ساتھ ہے تو ٹہریں۔۔ بتائی گئی ان 3 آسان ٹپس کو اپنائیں اور بدبو سے جان چھڑائیں۔

ٹپ:

اخبار:

کچرے دان میں کچرا پھینکنے سے قبل اس کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اور خشک کرلیں پھر اس کے نیچے اخبار بچھا دیں ۔ اخبار میں استعمال ہونے والی سیاہی میں سوائے سیلیسائیکلک ایسڈ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ مختلف جراثیموں میں الرجی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور ایسڈک مرکبات ان کو مارنے اور بدبو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچرے دان میں اخبار کو بچھانا بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

پُرانا تولیہ:

گھر میں استعمال ہونے والے تولیے پُرانے ہو جائیں تو انہیں پھینکنے سے اچھا ہے دھو کر صاف کرلیں اور ہفتے میںا یک مرتبہ اپنے کچرے دان کے سائز کے مطابق کاٹ کر اس میں بچھا دیں اس کی وجہ سے فیبرک پولی اینز کچرے کی بو کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام کرتے ہیں اور کچرے میں موجود پانی کو بھی جلدی سکھا دیتے ہیں۔

چائے کی پتی / کافی:

آجکل تو ٹھنڈا موسم ہے چائے کی پتی اور کافی بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے اور چائے/کافی بنانے کے بعد اس کو چھانتے ہیں اور پھینک دیتے ہیں اگر ان کو آپ بھی پھینک دیتے ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں بلکہ ان پتی کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈالیں اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے پوٹلی بنائیں اور کچرے دان میں ڈال لیں۔ پتی کے اندر پولیفینول پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کچرے کی بُو پتی کے اندر جذب ہو جاتی ہے اور یوں کچرے دان کی ساری بُو ختم ہو جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Dustbin Ki Boo Khatam Karne Ka Tarika

Dustbin Ki Boo Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dustbin Ki Boo Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.