پلاؤ ایک ایسی ڈش ہے جو سب کو ہی پسند ہوتی ہے چاہے پھر وہ گوشت کا ہو یا مرغی کا کھانے میں اچھا ہی لگتا ہے، اکثر خواتین کو جب کچھ جلدی بنانا ہوتا ہے تو وہ پلاؤ بنا لیتی ہیں۔ لیکن پلاؤ بنانے کیلیئے حساب کتاب بہت ضروری ہے ورنہ یا تو چاول کچے رہ جاتے ہیں یا پھر ضرورت سے زیادہ پک جاتے ہیں۔
آج ہم لائے ہیں آپکے لیئے مزیدار پلاؤ بنانے کا آسان طریقہ جس سے آپ کا پلاؤ بنے ایک دم پرفیکٹ۔
اجزاء:
پلاؤ بنانے کیلیئے اپکو جو اجزاء درکار ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں
۔ باسمتی چاول 750 گرام (20 منٹ تک بھگا کر رکھ دیں)
۔ چکن 800 گرام
۔ تیل 3 کپ
۔ لانگ 10 عدد، ہری الائچی 4 عدد، ثابت کالی مرچ 1 چمچ، دارچینی 4 ٹکڑے، ڑی الائچی 3 عدد، بادیان کے پھول 2 عدد، کالا زیرا 1 چمچ، تیز پتّا 2 عدد
۔ 2 عدد پیاز لمی کٹی ہوئی
۔ ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ
۔ دہی آدھا کپ
۔ 3 چمچ ہری مرچ کوٹی ہوئی
۔ آدھا چمچ سونف اور دھنیا پاؤڈر
۔ نمک حسبِ ذائقہ
بنانے کا طریقہ:
ایک دیگچی میں تیل کو گرم کرکے اس میں سارے ثابت گرم مصالحے ڈال کر 1 منٹ تک چمچ چلائیں اسکے بعد اس میں پیاز ڈال کر اسے نرم ہونے تک پکائیں اور براؤن نہیں کرنا اسے، اب ادرک لہسن اور مرغی شامل کریں اور اسکا پانی سوکھنے تک تیز آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں دہی، پسی ہوئی ہری مرچ، سونف، دھنیا پاؤڈر، تیز پتّا ڈال کر اسے بھونیں۔ بھوننے کے بعد اس میں 3 گلاس پانی، نمک، 1 چمچ چکن پاؤڈر، 6 سے 7 ثابت ہری مرچ بڑی والی، ہرا دھنیا کٹا ہوا، 2 ٹماٹر سلائس کرکے اگر چاہیں تو اور پودینہ ڈال کر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں۔
اب 5 منٹ تیز چولہے پر اسے پکانے کے بعد ڈھکن ڈھاک کر اسے دم پر رکھ دیں 15 منٹ کیلیئے، جب چاولوں سے دھواں نکلنے لگے تو چولہا بند کردیں اور 2 منٹ تک ڈھکن کھلا رکھیں اس کے بعد اسے چمچ سے ہلائیں، ایسا کرنے سے چاول ٹوٹتے نہیں ہیں۔ لیجیئے مزیدار چکن پلاؤ تیار ہے!