ہر دفعہ ایک جیسی بریانی کھا کر بور ہوگئے ہیں تو آج ہی گھر میں بنائیں یہ مزیدار سفید بریانی، جو بنانے میں آسان اور کھانے میں لاجواب ہوگی۔
اجزاء:
• چکن 800 گرام
• پیاز 1 چوتھائی کپ
• ادرک 1 کھانے کا چمچ
• سبز الائچی 4 عدد
• کالی الائچی 4 عدد
• بادیان 4 عدد
• زیرہ 1 کھانے کا چمچ
• کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
• کڑی پتا 3 سے 4
• پیاز آدھ کپ
• تیل 2 کھانے کے چمچ
• دہی 1کپ
• ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
• زیرہ 1چائے کا چمچ
• دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
• سفید مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
• نمک حسبِ ذائقہ
• سبزمرچیں 2-3 عدد
• زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
• چاول 1 کپ
• ہرا دھنیا
• یخنی آدھ کپ
سفید بریانی بنانے کا طریقہ:
۔ ایک پین میں دو کپ پانی اور چکن ڈال کر ابال لیں اور پھر جھاگ اتار دیں۔
۔ اب اس میں سبز الائچی، کالی الائچی، بادیان، زیرہ، کالی مرچ، کڑی پتا، پیاز اور ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ پکا لیں۔
۔ یخنی تیار ہوجائے تو چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
۔ پھر ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
۔ اب اس میں چکن، دہی، دھنیا پاؤڈر، سفید مرچ اور نمک ڈال کر 5 سے 7 منٹ پکائیں۔
۔ اب چکن قورمے اور چاولوں کی تہہ لگائیں۔
۔ پھر آدھ کپ یخنی ڈال کر اس پر دھنیا چھڑک دیں اور دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں، مزیدار بریانی تیار ہے۔