گندا چمٹا ہو یا چھلنی میں جمی چائے کی پتی، سب منٹوں میں صاف۔۔ کچن کی چیزوں کو صاف کرنے کا انوکھا اور آسان طریقہ

image

گھر اور کچن کی صاف صفائی اتنی ہی اہم ہے جتنا خود کو صاف ستھرا رکھنا، کیونکہ اگر آپ کا گھر ہی گندا ہوگا تو آپ چاہیں کتنے کی اچھے کیوں نہ ہوں لوگ آپ کو گندا اور پھوہڑ ہی سمجھیں گے۔ مگر ہمارے یہاں کی خواتین تو ویسے ہی کچن کے معاملے میں بہت محتاط ہو کر ہر کام کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ چاہے گھر کے ساتھ ان کا کچن بھی صاف سھترا اور چمکدار نظر آئے۔

لیکن بعض اوقات کچن میں کھانا بنانے کی جلدی کچن کی ترتیب اور کچن میں موجود چیزوں کو خراب کر دیتی ہیں۔ اسلیئے وومن کارنر میں آج جانیئے کچھ ایسی ٹپس جو آپ کا وقت اور محنت دونوں بچا سکتی ہیں۔

صفائی کا آسان طریقہ:

چمٹے کو جلائیں

کچھ لوگ جلدی میں روٹی بناتے ہیں اور روٹی سیکتے وقت پیڑا اگر ٹوٹ جائے تو آٹا چمٹے میں چپک جاتا ہے اور اس کو اچھی طرح نہ دھوئیں تو چمٹے میں آٹا چپکا ہی رہتا ہے، ایسے میں آپ چمٹے پر تھوڑا سا نمک کا پانی لگائیں اور اس کو بھی کچھ دیر تک چولہے پر سیک لیں، اس سے آپ کا چمٹا بلکل صاف ہو جائے گا۔

ٹماٹر کو جلائیں

ٹماٹر کو دھو کر خشک کرلیں پھر اس کو ہلکی آنچ پر جلائیں اور ایک پلیٹ میں رکھیں، پھر چمچ کی مدد سے اس کو کچلیں۔ اب اس کچلے ہوئے ٹماٹر کو شیشے کے گندے برتنوں پر رگڑیں، آپ دیکھیں گی کہ جلد ہی سارے نشانات ختم ہو جائیں گے۔

چائے کی چھلنی جلائیں

بعض اوقات جلدی میں چائے نکالنے اور سروو کرنے کی وجہ سے چائے کی چھننی میں پتی رہ جاتی ہے اور صحیح سے نہ دھونے کی وجہ سے یہ پتی ان جالیوں میں جم جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ جلدی ہی خراب ہو جاتی ہے ایسے میں آپ کو چاہیئے کہ اس چھننی کو کچھ دیر کے لئے چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر سیک لگالیں جس سے چھننی میں موجود پتی باہر نکل جائے گی اور چائے کی چھننی بلکل صاف ہو جائے گی بس پھر اس کو اپنی سے دھوئیں اور کپڑے سے صاف کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Easy Kitchen Tips

Easy Kitchen Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Easy Kitchen Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.