کھانا پکانے میں اونچ نیچ تو ہو ہی جاتی ہے۔ ذرا سا دھیان ہٹے تو چاول بھی لگ جاتے ہیں لیکن عین کھانا لگنے کے وقت ایسا حادثہ ہوجائے تو بھئی اتنا وقت تو ہوتا نہیں کہ چاول دوبارہ پکائے جائیں۔ اس لئے ہمارے بتائے ٹوٹکے ضرور آزمائیے گا۔
پیاز کو چھیلے بغیر 4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور چاولوں کی دیگچی میں رکھ کر ڈھکن بند کردیں۔ 10 منٹ بعد کھولیں اور پیاز نکال کر پھینک دیں.
چاول کو دوسری دیگچی میں نکال کر تھوڑا سا دودھ اور پانی ملا کر تھوڑی دیر پکائیں۔
چاولوں پر ہلکا سا لیموں کا رس نچوڑ دیں۔
زیرہ بھون کر چاولوں میں مکس کردیں۔ جلنے کی بو ختم ہوجائے گی۔