اس عید بنائیں ملائی بوٹی وہ بھی گھر میں۔۔ جانیں بازار میں ملنے والی نرم و ملائم ملائی بوٹی کا راز، جو ہوگی اتنی جوسی کہ کھا کر مزہ آجائے

image

عید پر جہاں گھروں میں دعوتوں کا سلسلہ لگا رہتا ہے وہیں خواتین کو یہ پریشانی لاحق رہتی ہے کہ مہمانوں کیلیئے کھانے میں کیا بنایا جائے۔ اور عید کے موقع پر کھانا بھی شاندار ہونا چاہیئے تا کہ دعوت کا رعب رہے۔

تو آپکی اس پریشانی کو دور کرنے کیلیئے ہم آپ کیلیئے لائے ہیں گھر میں مزیدار ملائی بوٹی بنانے کی ایسی ترکیب، جو آپ کو خاندان بھر میں مشہور کردے۔

ٹپ:

ریسیپی شروع کرنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میں آپ کو مرغی کا بغیر ہڈی والا (ران کا گوشت) لینا ہے، اس سے بوٹی نرم ملائم اور جوسی بنے گی۔

چکن کو ابالنے کیلیئے:

ایک پین میں ادرک لہسن پیسٹ دیڑھ چمچ، ہری مرچ پسی ہوئی 1 چمچ، پانی دیڑھ کپ، ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ایک ابال آنے دیں، اسکے بعد مرغی ڈال دیں اور ڈھکن لگا کر کچھ دیر درمیانی آنچ پر پکائیں، جب مرغی نرم ہوجائے تو ڈھکن ہٹا کر پانی خشک کرلیں پر دھیان سے پانی بلکل خشک نا ہو بلکہ تھوڑا جوسی رہنا چاہیئے

چکن پر مصالحہ لگانے کیلیئے:

۔ ایک پیالے میں مرغی نکال کر اس میں گاڑھی دہی 2 چمچ، ملائی 2 چمچ، نمک حسبِ ذائقہ اور کالی مرچ ½ چمچ ڈال کر مکس کرلیں اور 2 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں

۔ اسکے بعد اگر آپ کے پاس سیخ ہے تو اس میں بوٹیوں کو لگا کر چولہے کے اوپر رکھ کے ہلکا ہلکا سیکھ لیں، چاہیں تو چولہے میں کوئلہ بھی رکھ لیں تا کہ اسکا ذائقہ آجائے یا پھر جالی رکھ کر یہ کام کرلیں

۔ آپ چاہیں تو آخر میں بھی کوئلے کا دھواں دے سکتے ہیں، لیجیئے مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے!

You May Also Like :
مزید

Easy Malai Boti Recipe At Home

Easy Malai Boti Recipe At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Easy Malai Boti Recipe At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.