آلو ہو یا گوشت کے کباب، بنانے میں وقت لگتا ہے تو آج بنائیں منٹوں میں بننے والے یہ کباب جو ہر کوئی پسند کرے

image

گوشت اور سبزیوں کے کباب اور کٹلس بنانے میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے، اور سب سے زیادہ کوفت تو اس وقت آتی ہے جب گوشت کے کباب بنے پڑیں، پہلے اس کو دھو، ابالو، پھر کرش کرو، پیسو اور پھر مصالحہ مکس کرکے دیگر کام کرو۔ اس سے بہتر ہے کہ کوئیک ریسیپی کا انتخاب کیجیے اور جھٹ پٹ بہترین کباب بنا کر سروو کیجیے، وقت بھی کم لگے ارو زیادہ محنت کرنے سے بھی جان چھٹ جائے۔ تو جانیے زبردست ریسیپی:

ٹپس:

٭ 4 سے 6 پیاز کو اچھی طرح باریک کاٹ لیں، 2 سے 4 ہری مرچیں، ایک چمچ کے برابر ہرادھنیا کاٹ لیں۔

٭ اب 3 سے 4 انڈوں کو اچھی طرح ابال کر ان کو کرش کرلیں۔

٭ ایک پیالے میں یہ تمام چیزیں ڈالیں اور اس میں ثابت دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، آدھا چمچ اناردانہ، ایک چٹکی ہلدی، آدھا چمچ کالی مرچ، ایک چمچ گرم مصالحہ، 3 چمچ بیکنگ پاؤڈر، 2 چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑا سا پانی شامل کرلیں، جب یہ مکس ہو جائے تو اس میں مورزیلا چیز کرش کرکے ڈال دیں۔ ان تمام کو مکس کرکے کباب کی طرح بنائیں اور درمیان میں انڈے کا ایک چھوٹا ٹکڑا کاٹ کر بھر دیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجیے زبردست سے کباب بن کر تیار ہیں، اب ان کو پودینے کی چٹنی کے ساتھ سروو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Egg Kabab Recipe

Egg Kabab Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Egg Kabab Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.