مزیدار ایگ ملائی مصالحہ کھانے میں ذائقے دار، بنانے میں بہت آسان

image

انڈے آلو کا سالن تو ہر گھر میں ہی بنتا ہے ، اس کے علاوہ چکن ملائی بوٹی بھی سب نے ہی ٹرائی کی ہو گی۔ لیکن یہ ریسیپی جو ہم یہاں بنانے جا رہے ہیں وہ ہے ایگ ملائی مصالحہ ریسیپی،جو سب گھر والوں کو پسند آئے گی۔ یہ انڈے کے ساتھ ایک مختلف ڈش ہے جس کی منفرد ریسیپی آپ ضرور آزمانا چاہیں گے۔

اجزاء

پانی 1 لیٹر

نمک حسبِ ضرورت

انڈے 6 عدد

انڈوں کو 15 منٹ تک پانی میں ابال لیں، ابل جائیں تو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ اب چھیل کر لمبائی کے رخ پر بیچ میں سے کاٹ لیں۔

ملائی مصالحہ بنانے کے اجزاء

بلیو بینڈ دو کھانے کے چمچ

تیل آدھا کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

پیاز 3 عدد درمیانے سائز کی( پسی ہوئی)

ہری مرچ 3 کھانے کے چمچ(پسی ہوئی)

دودھ 1 گلاس

زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک حسبِ ضرورت

دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

کالی مرچ 1 چائے کا چمچ

سفید مرچ 1 چائے کا چمچ

ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ

چکن پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

کریم 3 کھانے کے چمچ

ہری مرچ اور ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے

طریقہ:

ایک پین میں بلیوبینڈ مارجرین ڈالیں اس کے ساتھ تیل بھی شامل کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ،جب مصالحے کی مہک کم ہو جائے تو پسی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ جب سنہری ہوجائے تو اس میں ہری مرچ کا پیسٹ اور باقی سارے مصالحے بھی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا مار دیں تاکہ مصالحہ جلے نہیں۔ اب تھوڑی دیر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ جب اس کا تیل اوپر آجائے اور مصالحوں کی مہک ختم ہوجائے تو اس میں اںڈے رکھ دیں اوپر سے ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنشنگ کر دیں۔ مزیدار ایگ ملائی مصالحہ تیار ہے۔ ذائقے اور سجاوٹ کے لئے اوپر سے چھوٹی سی بلیو بیںڈ کی ٹکیہ رکھ دیں اس سے ایگ ملائی مصالحہ کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Egg Malai Masala

Egg Malai Masala - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Egg Malai Masala. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.