فریج میں جمی برف کو پگھلانے اور اس کو صاف کرنے کا آسان طریقہ جس سے گوشت بھی خراب نہ ہو اور بدبو بھی نہ آئے

image

عید الضحیٰ آنے میں اب کچھ وقت ہی رہ گیا ہے، اب سے خواتین گھروں اور کچن کی صفائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ فریزر کی صفائی کرنے میں مصروف ہوگئین ہیں، ظاہر ہے تقریباً سب ہی فریزر میں قربانی کا گوشت بھر بھر کر رکھتے ہیں۔ سب ہی چاہتی ہیں کہ مہینوں گوشت فریزر میں محفوظ رہے اور اس میں سے بو بھی نہ آئے۔ فریج کی صفائی تو ہو جاتی ہے لیکن جب اس میں برف جم جائے اور سارے کونوں میں موٹی برف کی تہہ جمی ہوئی ہو تو اس کو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں عید سے قبل فریزر کی صفائی اور اس میں جمی ہوئی موٹی برف کی تہوں کو صاف کرنے کے کچھ آسان طریقے جس سے عید کے بعد ایک مہینے تک گوشت سے بدبو بھی نہیں آئے گی۔

• سب سے پہلے تمام چیزیں فریج سے نکال کر باہر رکھ دیں اوراس کو بند کردیں۔

• اور فریج میں موجود تمام شیلز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

• اور پھر پانچ منٹ تک نمک اور سوڈے کا پانی لگا کر فریج کو بند رہنے دیں۔

• خواتین کے پاس ہئیر ڈرائیر تو ہوتا ہی ہے اب بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ ہیئر ڈرائیر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کے فریزر کی ضدی اور جمی ہوئی برف پگھل جائے گی۔

• بہت زیادہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو جائیں تو پلاسٹک کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔

• جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔

• جب آپ یہ تمام کام کرلیں تو فریج کو چلادیں اور ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا چار چمچ تقریباً ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

• پھر جب فریج کولنگ کرنے لگے تو بیکنگ سوڈا نکال دیں اور سامان رکھ لیں اپنا۔

• اس طرح فریج صاف بھی ہوجائے گا اور کسی بھی چیز کی مہک بھی نہیں آئے گی۔

• اور جب آپ فیج میں قربانی کا ڈھیر سارا گوشت رکھیں تو پیالے میں بیکنگ سوڈا رکھ کر اس وک فریج میں رکھ دیں۔ آپ کا گوشت خراب بھی نہیں ہوگا اور نہ دوسری چیزوں کی مہک آئے گی۔

فریج کی صفائی کرنے کے لیے آپ ایک پیالی میں ہارپک کے دو چمچ، 2 چمچ سرکہ اور ایک چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور فریج کو اچھی طرح رگڑ کر کپڑے سے صاف کرلیں۔

٭ اب فریج کے صاف ہونے کے بعد ایک پیالی میں لیموں کا رس اور ایک چچم نمک ڈال کر اس کو فریج میں رکھ دیں اور ایک پیالی فریزر کے اندر رکھ دیں اس سے نہ کسی کھانے کی چیز میں مہک ہو گی اور نہ ہی گوشت میں۔ خیال رکھیں کہ گوشت کو دھو کر نہ رکھیے گا بلکہ پیکٹس بنا کر رکھ لیجیے گا اس طرح گوشت بھی لمبے عرصے تک محفوظ رہے گا۔

You May Also Like :
مزید

Eid Se Phele Fridge Ki Safai Karne Ka Tarika

Eid Se Phele Fridge Ki Safai Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Eid Se Phele Fridge Ki Safai Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.