عید کا موقع ہو اور شیر خورمہ نہ ہو، اپنے مہمانوں کی تواضع ہمارے بتائے ہوئے اسپیشل شیرخورمے سےکریں

image

عید کا موقع ہو اور اپنے مہمانون کی تواضع کسی میٹھے سے نہ کی جائے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ اسی لئے اس عید ہم آپ کے لئے بہت اسپیشل قسم کے دو طرح کے شیر خورمے کی ریسیپی لائے ہیں ، خود بھی کھائیں اور اپنے مہمانوں کو بھی کھلائیں۔

1 شیرخورمہ:

دودھ 5 کپ

مکھن 4 کھانے کے چمچ

میوے بادام، پستے، کاجو، کشمش، چھوہارے، ناریل، چارمغز،مکھانے

شکر 1 کپ

سویاں ایک پیکٹ

الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ایک بڑے پتیلے میں دودھ ابلنے کے لئے رکھ دیں ۔ دوسری طرف ایک اور پین لیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ مکھن ڈال کر اس میں تمام میوے روسٹ کر لیں ۔ میوے اپنی مرضی کے مطابق جو لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں۔ اب روسٹ کئے ہوئے میوے الگ برتن میں نکال کر رکھ دیں۔ اب دو کھانے کے چمچ مکھن میں سویاں ڈال کر ہلکی سی فرائی کر لیں کہ ان کا رنگ اچھا سا سنہری ہو جائے۔ اب دودھ والے پتیلے میں ابال آ جائے تو اس میں شکر ڈال کر اس کو پکا لیں۔ اس کے ساتھ روسٹ کیے ہوئے میوے بھی ڈال دیں۔ اور میڈیم آنچ پر اس کو پکنے کے لئے رکھ دیں۔ اب اس میں سویاں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اب اس میں الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔ جب دودھ کا رنگ بادامی ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ ڈرائی فروٹس سے سجا کر مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔

2 شیرخورمہ:

دودھ 3 کپ

شکر آدھا کپ

رنگین سویاں 1 کپ

کھویا یا کوئی بھی اپنی پسند کی مٹھائی

ڈرائی فروٹس اپنی مرضی سے کوئی بھی لے سکتے ہیں

مکھن دو کھانے کے چمچ

روز واٹر چند قطرے

ایک پین میں دودھ ابلنے کے لئے رکھ دیں اب اس میں شکر ڈال کر پکا لیں ، جب شکر گھل جائے تو مکھن میں میوے روسٹ کر لیں اور پھر یہ میوے دودھ میں ڈال دیں۔ اب اس میں رنگین سویاں ڈال کر پکائیں، جب سویاں نرم ہو جائیں تواس میں کھویا یا کوئی بھی اپنی پسند کی مٹھائی چھوٹی گلاب جامن یا چھوٹی والی چم چم بھی ڈالی جا سکتی ہے ڈال کر آنچ کو دھیما کر دیں۔ اب اس میں روز واٹر ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ اس کو گلاب کی پتیوں اور موسمی پھلوں سے سجا کر مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔
You May Also Like :
مزید

Eid Special Sheer Khurma

Eid Special Sheer Khurma - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Eid Special Sheer Khurma. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.