گرم کرنے کی فکر نہ گیس اور گیزر کی ہر وقت ضرورت ۔۔ پانی گرم کرنے کے لیے یہ سستی چیز لگا کر بھی پریشان ہیں تو جانیں خرچہ کئے بغیر اس کو کس طرح صاف کریں؟

image

گیس کی لوڈشیڈنگ اور بندش کی وجہ سے عام عوام نے سردیوں میں کھانا پکانے اور پانی گرم کرنے کیلیئے الگ الگ متبادل تلاش کر لیئے ہیں۔

ایسے میں کچھ لوگ ہیں جو پانی گرم کیلیئے الیکٹرک روڈ کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ کم وقت میں جلدی پانی گرم کرتی ہے، لیکن اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ یہ روڈ تھوڑے عرصے بعد پانی گرم کرنے میں بہت وقت لیتی ہے جس سے بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسا اسلیئے ہوتا ہے کیونکہ کچھ وقت بعد اس راڈ پر ایک پرت چڑھنے لگ جاتی ہے، جسے لوگ نظرانداز کردیتے ہیں جبکہ یہی وہ وجہ ہے جو پانی گرم کرنے کی صلاحیت کو کم ہو دیتی ہے۔

آج ہم آپ کو اس پرت کی صفائی کرنے کا ایک آسان سا طریقہ بتائیں گے، جس پر عمل کرنے کے بعد آپ کی الیکٹرک راڈ پھر سے اسی تیزی کے ساتھ کم وقت میں پانی گرم کرئے گی جیسے وہ پہلے کرتی تھی۔

الیکٹرک راڈ صاف کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے پلاس کی مدد سے اس کے اوپر لگی پرت کو ہٹائیں

۔ جب وہ پچاس فیصد صاف ہوجائے تو ایک برتن میں گرم پانی لیں اور اس میں وہ روڈ ڈال دیں

۔ اب اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا، سفید سرکہ اور آدھا لیموں ڈال کر کچھ دیر کیلیئے چھوڑ دیں

۔ کچھ دیر بعد اسے برتن دھونے والے جونے سے اچھی طرح گھسیں اور دھولیں

۔ آپ کی روڈ بلکل پہلے کی طرح صاف ہوجائے گی اور پانی بھی جلدی گرم کرئے گی

احتیاطی تدابیر!

جب بھی اس راڈ کا استعمال کریں تو بچوں کو اس سے دور رکھیں کیونکہ جب یہ آن ہوتی ہے تو بہت گرم ہوتی ہے، اس سے ان کا ہاتھ جل سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اسے صاف کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس کی تار بورڈ میں نہ لگی ہو۔

You May Also Like :
مزید

Electric Rod Ko Saaf Karne Ka Tarika

Electric Rod Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Electric Rod Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.