ایگزاسٹ فین میں دھول مٹی جم گئی ہے اور صاف کرنا مشکل ہے تو ابھی یہ طریقہ آزمائیں اور ایگزاسٹ فین کو دوبارہ گندا ہونے سے بچائیں

image
آج کل ہر کچن میں ایگزاسٹ فین موجود ہوتا کیونکہ کچن میں جمع ہونے والی چکنائی اور چولہے کا سارا دھواں دیواروں کو خراب کرنے کی وجہ بنتا ہے اسی وجہ سے ہم اپنی آسانی کے لئے ایگزاسٹ فین لگاتے ہیں تاکہ کچرا آسانی سے باہر نکل سکے۔

مگر کچن کی تمام تر گندگی اور آئل کی چکنائی ایگزاسٹ فین پر جم جاتی ہے جس سے یہ گندا ہوجاتا ہے اور اس پر چکنائی کی ایک موٹی سی تہہ جم جاتی ہے۔

آپ کا بھی ایگزاسٹ فین ایسا ہوگیا ہے تو منٹوں میں صاف کریں اس طریقے سے اور اپنے فین کو دوبارہ نئے جیسا بنائیں۔

ٹپ:

٭ ایک پیالے میں تھنر آئل نکال لیں ۔

٭ کاٹن کے کپڑے پر آئل لگائیں اور ایگزاسٹ فین کو رگڑیں تاکہ گندگی نکل جائے ۔

٭ جب چکنائی صاف ہوجائے تو فین کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں ۔ ٭ تھنر آئل آپکو ویسے تو آسانی سے ہارڈ وئیر کی دکان پر مل جائے گا لیکن اگر نہ ملے تو اس کی جگہ سرکہ اور سوڈا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

ضروری ٹپ:

٭ اگر آپ چاہتی ہیں کہ ایگزاسٹ فین دوبارہ گندا نہ ہو اور آپ کی محنت بھی نہ لگے تو اس کو صاف کرنے کے بعد اس پر المونیم فوائل چڑھا دیں۔

٭ آپکو جب بھی فین گندا لگے تو اس کی المونیم فوائل کو تبدیل کردیں۔

٭ محنت بھی کم ہوگی مگر صفائی آپ کی برقرار رہے گی،

You May Also Like :
مزید

Exhaust Fan Saaf Karne Ka Naya Tarika

Exhaust Fan Saaf Karne Ka Naya Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Exhaust Fan Saaf Karne Ka Naya Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.