کھٹے میٹھے فالسے سب ہی پسند کرتے ہیں اور شربت پی کر تو جیسے زبان کا ذائقہ ہی بدل جاتا ہے۔ بنائیے اس ترکیب سے کہ منٹوں میں بنے۔
طریقہ:
• فالسوں کو دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور اس کے ساتھ پانی، چینی اور کالا نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
• اس شربت کو چھنی کی مدد سے چھان لیں اور چھنے ہوئے جوس میں برف ڈال کر پیش کریں۔
تو بن گیا ٹھنڈا، میٹھا اور مزیدار سا فالسوں کا جوس۔ جی بھر کر پئیں اور اپنی پیاس مٹائیں۔