عید سے قبل کریں گھر کے سارے پنکھے صاف اس طریقے سے جس سے محنت بھی کم لگے اور پنکھے بھی ہوجائیں بالکل نئے اور چمکدار

image
عید سے قبل ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ پورا گھر صاف شفاف ہوجائے اور بالکل گندگی سے پاک ہوجائے۔

اب صفائی گھر کے فرش دیواروں، واش روم سنک ہر چیز کی ہوجاتی ہے مگر پنکھے کو اکثر خواتین بھول جاتی ہیں اور پھر پنکھا گھر کی صفائی کو منہ چڑاتا ہے جس سے گھر میں چمک نہیں آتی۔

تو اس عید پر سب سے پہلے اپنے پنکھوں اور ان کے پروں کی صفائی کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ پنکھے لٹکے لٹکے آپ کی صفائی کو دوبارہ منہ چڑائیں۔

ٹپ:

٭ ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا سرف ڈال کر اچھی طرح جھاگ بنا لیں۔

٭ پھر اس میں لیموں کا رس اور سفید سرکہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

٭ اب اس محلول سے اپنے پنکھوں کو کپڑے یا تولیے کی مدد سے صاف کرلیں۔

٭ اس طریقے سے پنکھے بھی جلدی صاف ہوجائیں گے اور آپ کو زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

٭ اور لیموں یا سرکہ پنکھے کا رنگ خراب بھی نہیں کریں گے بلکہ ان کو چمکا دیں گے۔

٭ لیجئیے پنکھے منٹوں میں صاف ہوگئے ہیں۔ تو عید پر کھائیں ان پنکھوں سے صاف اور ٹھنڈی ٹھنڈی تازہ ہوا۔

You May Also Like :
مزید

Fan Saaf Karne Ka Sahi Tarika

Fan Saaf Karne Ka Sahi Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fan Saaf Karne Ka Sahi Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.