گھر کی صفائی میں سب سے مشکل کام پنکھوں کی صفائی کا کام لگتا ہے، اور پنکھے گندے ہوں تو وہ بھی برداشت نہیں ہوتا ، یہاں ہم پنکھوں کی صفائی کا ایک بہت آسان طریقہ لے کر آئے ہیں. سب سے پہلے ایک اونچا اسٹول یا سیڑھی لیں اس پر چڑھ کر ایک پرانا تکیہ غلاف اس کی پنکھڑیوں پر باری باری چڑھاتے جائیں اور اس کو پنکھڑی سے کھینچ کر اتار لیں.
ساری مٹی دھول اس میں آجائے گی۔ اب ایک اسپرے میں پانی لیں اس میں سرکہ ملائیں اور اس کو پنکھڑیوں پر اسپرے کریں، اور پھر صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔ پنکھے بالکل صاف ہو جائیں گے.