گرمیوں میں اکثر پنکھے کی ہوا کم محسوس ہوتی ہے۔ ویسے تو پنکھا تیز رفتار سے ہی چل رہا ہوتا ہے لیکن اس کی ہوا کم سے کم لگتی ہے۔ چونکہ موسم بھی گرم ہوتا ہے، کبھی ہوا چلتی ہے اور کبھی بالکل ہوا بند ہو جاتی ہے۔ کبھی ہوا بھی گرم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پنکھے کا کپیسٹر بھی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات کپیسٹر بھی یا تو خراب ہوتا ہے یا پھر اس کی رفتار میں کمی آ جاتی ہے۔ ایسے میں آپ بازار سے 100 روپے کا کیپسٹر خرید کر خود ہی لگادیں۔
کیپسٹر پنکھے میں لگانا ویسے تو آسان ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ ہر کوئی جانتا ہو۔ پنکھے میں گول پلیٹ کے اوپر کچھ تاریں موجود ہوتی ہیں جن میں کیپسٹر لگا ہوا ہوتا ہے۔ بس ان تین تاروں میں سے دو تاروں کو کیپسٹر میں لگادیں اور ایک کامن کی تار ہوتی ہے جس کو اوپر کردیں۔ یوں کیسپٹر آسانی سے لگ جاتا ہے۔ لیکن یہ دیکھ کر تاروں کو لگائیں کہ postive والی تار کہاں لگے گی اور negative والی کہاں جڑے گی۔ اس کی عموماً پنکھوں میں نشانی نیلے یا لال تار سے کی جاتی ہے۔
پنکھے کو کیسپٹر کے ذریعے آپ تیز چلا سکتے ہیں۔