کیا آپ کے گھر میں یہ فینسی فرنیچر ہے؟ تو جانیئے اس کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ تاکہ یہ لمبے عرصے تک چمکدار رہے

image

آج کل شادی بیاہ میں والدین اپنی بچیوں کو فینسی فرنیچر تحفے میں دے رہے ہیں اور کچھ لوگ خود اپنے گھروں میں اس قسم کا فرنیچر استعمال کرتے ہیں جو دیکھنے میں بہت نفیس اور اچھا بھی لگتا ہے البتہ ان فینسی فرنیچر کی صفائی کرنا ذرا مشکل ہے کہ کہیں ان کی تزئین و آرائش خراب نہ ہو جائے، کہیں پر لگی ہوئی لائٹیں خراب نہ ہوجائیں کیونکہ فرنیچر کی صفائی عموماً گیلے کپڑے یا سرف لگے ہوئے کپڑے سے لوگ کرتے ہیں جس سے یہ فینسی فرنیچر جلد ہی خراب ہو جاتا ہے۔ ایسے میں آج ہماری ویب میں ہم آپ کو ایسے آسان طریقے بتانے جا رہے ہیں جو اس فرنیچر کو خراب ہونے سے بچائے اور لمبے عرصے تک چمکتا ہوا بنائے۔

ٹپس:

٭ تھنر جس سے نیل پالش ہٹائی جاتی ہے، اس کو ایک روئی کے ٹکڑے میں ڈپ کریں اور اس کو فرنیچر کے چاروں طرف جہاں سے صاف کرنا چاہتے ہیں، اس جگہ روئی کے ٹکڑے سے صاف کرلیں، تھنر سے فرنیچر کا نہ تو رنگ خراب ہوگا اور نہ ہی اس کی چمک دمک۔

٭ سرسوں کے تیل سے بھی آپ اپنے اس فرنیچر کی صفائی کرسکتی ہیں، چاہیں تو روئی کے ٹکڑے سے کرلیں یا پھر ایک سوتی کپڑے کو سرسوں کے تیل میں ڈپ کرکے اچھی طرح صفائی کرلیں، یہ بھی ایک اچھا اور سستا طریقہ ہے۔

٭ اگر فرنیچر میں لائٹ یا چھوٹے بلب لگے ہوئے ہوں تو کوشش کریں کہ اس کے تاروں کو صرف سادہ روئی سے صاف کرلیں، ان پر پانی نہ لگنے دیں ۔

You May Also Like :
مزید

Fancy Furniture Saaf Karne Ka Tarika

Fancy Furniture Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fancy Furniture Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.