پلاؤ میں ایک خاص چیز ڈالتی ہوں۔۔ فرح خان نے لذیذ پلاؤ بنانے کی ریسیپی شئیر کر دی! دیکھیں

image

بالی وڈ کی مشہور ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان کا کہنا ہے کہ ان کے تمام جاننے والوں میں فرح خان کا پلاؤ بہت مشہور ہے کیونکہ اس کو وہ بہت خاص طریقے سے بناتی ہیں۔ فرح نے اپنے مداحوں کے لئے پلاؤ بنا کر دکھایا جس کی ریسیپی ہم یہاں شئیر کررہے ہیں۔

ایک کلو مٹن یا پھر چکن کا گوشت لیں۔ 3 سے 4 عدد درمیانی پیاز چھیل کر کاٹ لیں۔ 2 عدد بڑے آلو چھیل کر 4 ٹکڑے کر لیں۔ ثابت گرم مصالحہ اور کشمیری مرچوں کو توڑ کر تازہ گرائینڈ کریں۔

اب ایک ککر میں تیل ڈالیں اور سفید زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ ہری مرچیں اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر مزید بھونیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مرغی ڈال کر بھونیں۔ اس میں پانی نہیں ڈالنا کیونکہ مرغی پانی خود چھوڑے گی۔ تازہ پسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں۔ نمک شامل کریں اور دو سیٹی آنے تک پکائیں۔

دو سیٹی کے بعد ککر کا ڈھکن کھولیں اور دھواں نکل جائے تو ڈیڑھ پیالی دھلے ہوئے چاول ککر میں ڈالیں، آلو ڈالیں اور پھینٹا ہوا دہی ڈال کر پکائیں اور ٤ سیٹی آنے تک پکنے دیں۔

You May Also Like :
مزید

Farah Khan Special Pulao Recipe

Farah Khan Special Pulao Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Farah Khan Special Pulao Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.