فرائی فش سپیشل مصالحہ
اجزاء:
ثابت دھنیا پاؤڈر 2 چمچ،
کالی مرچ پاؤڈر 2 چمچ،
سفید مرچ پاؤڈر 2 چمچ،
لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ،
ہلدی 2 چمچ،
زیرہ پاؤڈر 2 چمچ،
نمک 5 چمچ،
اجوائن پاؤڈر 2 چمچ،
ٹاٹری 2 چمچ،
ادرک لہسن پاؤڈر 2 چمچ،
گرم مصالحہ 3 چمچ،
سونف پاؤڈر 3 چمچ،
میتھی دانہ پاؤڈر 2 چمچ،
اورنج فوڈ کلر 2 چمچ۔
مچھلی فرائی کرنے کے لیے:
سرکہ 4 چمچ،
مچھلی 1 کلو،
آئل ڈیڑھ کپ۔
ترکیب:
مچھلی کا مصالحہ بنانے کی ترکیب:
٭ سب سے پہلے بتائے گئے تمام تر اجزاء کے پاؤڈر کو اچھی طرح توے پر روسٹ کرلیں۔
٭ پھر اس کو ایک شیشے کے جار میں جمع کرلیں۔
٭ اگر آپ تمام اجزاء کو ثابت لے رہے ہیں تو پہلے ان کو روسٹ کرلیں اور بعد میں گرائنڈ کرلیں۔
مچھلی فرائی کرنے کے لیے:
٭ سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ ڈال کر رکھ لیں اور کچھ دیر کے بعد دھو لیں۔
٭ پھر سرکہ، ہلدی، دھنیا اور یہ فش مصالحہ ڈال کر تقریباً 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
٭ اس کے بعد آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ لیجیے مزیدار فش فرائی تیار ہے اب اس کو چٹنی اور رائتے کے ساتھ سروو کریں۔
رائتے کے لیے:
٭ فش کے ساتھ دہی میں اگر آپ ہوم میڈ یہ فش مصالحہ بھی ڈال کر رائتہ بنا کر سروو کریں تو بالکل بازای فش کا مزہ آئے گا۔