چولہے کو سلیپ پر فکس کیوں کروانا چاہیئے؟ جانیئے کونسا چولہا استعمال کرنا چاہیئے جو کم وقت میں جلدی کھانا بنا سکے

image

چولہے کو خریدتے وقت آپ اپنے ذہن میں یہ بات تو لازمی سوچتی ہوں گی کہ اس پر 4 یا 5 چولہے تو لازمی ایک ساتھ برنر لگے ہوئے ہوں تاکہ ایک وقت میں زیادہ کھانے بنا سکیں اور وقت کی بچت بھی ہو، ساتھ ہی یہ دیکھتی ہوں گی کہ آپ کے گھر کے کچن کے سائز کے حساب سے آپ کو چولہا مل جائے چونکہ کچھ کچن بڑے اور کچن کی سلیپ چھوٹی ہوتی ہے، اس پر جگہ کم ہوتی ہے اور جگہ کی کمی کے باعث آپ چھوٹا یا کم برنر والا چولہا خرید لاتے ہیں۔

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو سلیپ میں فکس کیے ہوئے چولہے کے کچھ اہم فائدے بتانے جا رہے ہیں دھیان سے پڑھیں اور آپ بھی اپنے گھروں میں اسی طرح کے چولہے فکس کروالیں تاکہ آپ کو بھی فائدہ مل سکے۔

ٹپس:

٭ اکثر خواتین کھانا بنانے میں اتنی مشغول ہوتی ہیں کہ ان کو اندازہ نہیں ہوتا کب ان کی آستین چولہے کی سائیڈ کے کونے میں اٹک جاتی ہے اور وہ ایک دم ادھر سے ادھر جائیں تو چولہا بھی ساتھ ساتھ ہل جات اہے اور اگر اس پر کوئی سامان رکھا ہوا ہو تو وہ بھی گر جاتا ہے یہ ایک خطرناک بات ہے، لہٰذا فکسڈ چولہا اس خطرے سے آپ کو بچا سکتا ہے۔

٭ فکسڈ چولہے سے آپ کے کچن کی سلیپ پھیلی ہوئی نہیں لگتی بلکہ سمٹ جاتی ہے اور پھر اس کے اطراف میں آپ آسانی سے دیگر چیزیں رکھ سکتے ہیں۔

٭ سالن یا چائے اگر گر جائے تو بناء کسی دکت کے سلیپ اور چولہا ایک ہی ساتھ صاف ہو جاتے ہیں، ورنہ پہلے چولہا صاف کرو پھر سلیپ صاف کرو، یہ بھی ایک اچھا فائدہ ہے۔

٭ فکسڈ چولہے کا ایک اور سب سے اہم فائدہ یہ ہے اس پر کھانا جلدی بن کر تیار ہو جاتا ہے چونکہ اس پر ٹیمپریچر سیٹ ہوتا ہے اور یہ گیس کو تیزی سے استعمال کرتا ہے، جس سے کھانا جلد بن کر تیار ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Fixed Chulhe Ke Fayde

Fixed Chulhe Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fixed Chulhe Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.