فریش کریم اکثر بازار سے لانی پڑتی ہے جس کا استعمال ہر کوئی نہیں کرسکتا کیونکہ یہ کبھی کبھی استعمال میں آتی ہے اور ذرا سی مہنگی بھی ہوتی ہے، ساتھ ہی اس میں کیمیکل بھی شامل ہوتا ہے جو کھانے کے فوری بعد ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے۔ اگر آپ بھی فریش کریم کو گھر میں اپنے مطابق بغیر کسی کیمیکل کے بنانا چاہتی ہیں تو اس چھوٹی سی ٹپ کو آزمائیں اور جلد ہی اپنے ہاتھوں سے گھر میں فریش کریم بنا لیں۔
ٹپ:
• ایک کلو دودھ کو اچھی طرح گرم کرلیں اور ا سکی بالائی الگ کرلیں۔
• پھر دودھ کو ٹھنڈا کرلیں اور ایک بار پھر اس کو ابالیں اور اوپر کی بالائی الگ کرلیں۔
• اس طرح جب تک دودھ مکمل طور پر بالائی نہ بن جائے اس کو پکاتے رہیں، ایک ساتھ پکا کر خشک نہ کریں کیونکہ اس طرح سے کریم کم بنے گی۔
• اب آپ الگ کی ہوئی تمام تر بالائی کو فریزر میں ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
• پھر اس کو نکال کر بلینڈر کرلیں اور ساتھ ہی ایک چٹکی نمک شامل کرلیں۔
لیجئیے تیار ہے آپ کی فریش کریم گھر میں ہی وہ بھی بنا کیمیکل کی، تو جب چاہیں کریم بنائیں کھانوں کی لزت بڑھائیں۔