مہنگی فریش کریم کا خرچہ بچائیں، اور جانیں منٹوں میں گھر میں ہی باآسانی ذائقہ دار کریم بنانے کا طریقہ

image

فریش کریم ہمارے کھانوں کے ذائقوں کو اچھا بنا دیتی ہے، مگر اس کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر کوئی فریش کریم کو خریدنے سے گھبراتا ہے اور جو خواتین فروٹ چاٹ کے لئے بھی کریم استعمال کرتی ہیں، ان کا خرچہ بھی دگنا ہو جاتا ہے، ایسے میں ہم آپ کو آج بتا رہے ہیں فریش کریم کیسے گھر میں ہی بنائی جائے۔

وومن کارنر کی یہ ٹپ آپ کی روزمرہ کی بڑی مشکل آسان کرنے میں مدد دے گی، تو جانیں اور آزمائیں۔

ٹپ:

• ایک کلو دودھ کو اچھی طرح گرم کرلیں اور ا سکی بالائی الگ کرلیں۔

• پھر دودھ کو ٹھنڈا کرلیں اور ایک بار پھر اس کو ابالیں اور اوپر کی بالائی الگ کرلیں۔

• اس طرح جب تک دودھ مکمل طور پر بالائی نہ بن جائے اس کو پکاتے رہیں، ایک ساتھ پکا کر خشک نہ کریں کیونکہ اس طرح سے کریم کم بنے گی۔

• اب آپ الگ کی ہوئی تمام تر بالائی کو فریزر میں ایک سے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

• پھر اس کو نکال کر بلینڈر کرلیں اور ساتھ ہی ایک چٹکی نمک شامل کرلیں۔ لیجئیے تیار ہے آپ کی فریش کریم گھر میں ہی وہ بھی بنا کیمیکل کی، تو جب چاہیں کریم بنائیں کھانوں کی لزت بڑھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Fresh Cream Ghar Me Banane Ka Asan Tip

Fresh Cream Ghar Me Banane Ka Asan Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fresh Cream Ghar Me Banane Ka Asan Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.