آج لاکھوں گھروں میں ریفریجریٹر انسانی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ اس کے بغیر انسان کا گزر مشکل ہوتا ہے۔ یہ اشیائے خوردونوش کئی عرصے تک محفوظ اور استعمال کے قابل بنائے رکھتا ہے۔
لیکن آج بہت سے لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ ان کا فریج ٹھیک طرح سے کولنگ نہیں کرتا اور آئے روز دیگر مسئلوں میں گھر رہتا ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ اگر ہر چیزکی طرح ریفریجریٹر کی بھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ لمبے عرصے تک آپ کا ساتھ نبھائے گا۔
آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جو اس انسان دوست مشین کی عمر بڑھاتے ہیں اور فریج کولنگ بڑھانے میں آپ کی مدد کریں گے۔
1- ٹرے میں پانی بھرنا
فرج کے پیچھے کمپریسر کے اوپر ایک ٹرے موجود ہوتی ہے جس کا مقصد کمپریسر کو ٹھنڈا رکھنا ہوتا ہے۔ اس ٹرے کے اندر فریج اور فریز کا پانی جمع ہوتا رہتا ہے اور اس میں موجود پانی کمپریسر کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ گرمیوں میں روزانہ اس ٹرے کو سادے پانی سے بھر دینا ہے۔ اور پانی ڈالنے سے قبل آپ نے لازمی فریج کا پلگ نکال لینا ہے کیونکہ پانی باہر گرنے کی صورت میں کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ یہ پانی فریج کے کمپریسر کو بھی ٹھنڈا رکھے گا اور فریج کے پچھلے حصے میں نمی برقرار رکھے گا۔
2- پتلی مسواک سے صفائی
دوسرے نمبر پر آپ نے یہ کرنا ہے کہ ایک پتلا مسواک لینا ہے اور اسے شاپنر سے پینسل کی طرح تراش لینا ہے۔ یعنی پینسل کی طرح آگے سے نوک بنانی ہے۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ کمپریسر کی ٹرے سے ایک پائپ ہوتا ہوا اوپر تک جا رہا ہے۔ یہ پائب فریز سے منسلک ہوتا ہے۔ فریزر کے اندر جیسے جیسے برف پگھلتی ہے تو اس کا پانی اس پائپ سے ہوتا ہوا نیچے ٹرے میں جاتا ہے۔ آپ غور کیجیے گا کہ اس ٹرے کے اوپر سوراخ ہوتا ہے جس کے باعث فریج کے نیچے والے حصے کا پانی اس ٹرے میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ اکثر یہ سوراخ خیال نہ رکھنے کی وجہ سے بند ہوجاتا ہے۔ یعنی پائپ بلاک ہوجاتا اور پانی ٹرے تک نہیں پہنچ پاتا جس سے فریج ٹھیک کام نہیں کر پاتا۔
اس کے لیے آپ نے نوکدار مسواک کو فریج کے اندر موجود سوراخ میں ڈال کر اس کی صفائی کرنی ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی بلاکیج (Blockage) کو ختم کیا جا سکے۔ خیال رکھیں کسی اور لوہے یا اسٹیل کی باریک چیز سے سوراخ کو ہر گز نہیں کھولیں کیونکہ ایسا کرنے سے فریج کی باڈی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
3- فریج کو دیوار سے فاصلے پر رکھنا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ فریج بہترین کولنگ کرے تو آپ نے اپنے فریج کو دیوار سے ایک ہاتھ کے فاصلے سے رکھنا ہے۔ دیوار سے لگا کر فریج رکھنے سے اس کے پچھلے حصے تک ہوا نہیں پہنچ پاتی جس کے باعث فریج کی کولنگ متاثر ہوتی ہے۔