باورچی خانے کے چند ایسے راز جو آپ کے کچن کی 5 بڑی مشکلوں کو منٹوں میں آسان کرسکتے ہیں

image

کھانے بنانے کے ساتھ ساتھ کئی ایسی ٹپس بھی ہم آپ کو بتاتے ہیں جو کہ شیف استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ بھی ان ٹپس کو استعمال کرکے اپنی زندگی آسان بنا سکیں تو چلیئے بتاتے ہیں:

ٹپس:

٭ موٹی بالائی والی دہی گھر میں بنانے کا آسان طریقہ:

گھر میں موٹی بالائی والی دہی تیار کرنے کے لئے شیف بتاتے ہیں کہ: '' حسبِ ضرورت دودھ کو اچھی طرح اُبال لیں کہ بالائی برتن کے اوپری حصے پر آ جائے۔ اور اس بالائی کے اوپر تین سے چار ہری مرچ یا لال مرچ ڈنڈی کے ساتھ ڈال کر کچھ دیر کے لئے پکنے دیں۔ اور پھر اس دودھ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس کو جما لیں۔ لیجیئے موٹی بالائی والی دہی بن کر تیار ہو جائے گی۔ ‘’

٭ پٹھان کے ہوٹل جیسی روٹی بنانے کی ترکیب:

اگر آپ چاہتی ہیں کہ پٹھان کے ہوٹل جیسی روٹیاں بن کر تیار ہوں تو آٹا گوندھتے وقت اس میں دو گلاس پانی کے ساتھ ایک کپ دودھ بھی شامل کرلیں تو آپ کا آٹا بھی نرم و ملائم ہوگا اور روٹی بلکل ہوٹل کی طرح بنے گی۔

٭ نمک کم کرنے کے لئے:

کھانے میں نمک کم کرنے کے لئے آپ صرف ایک چھوٹا سا کام کریں کہ سالن والے کھانوں میں ایک آلو چھیل کر ثابت ڈال دیں، آلو ساری نمکیات کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔ اور شوربے والے سالن کے علاوہ دیگر کھانوں کا نمک کم کرنا ہے تو آٹے کے پیڑے بنا کر قیمے وغیرہ میں ڈال دیں اس سے نمک کم ہو جائے گا۔

٭ لہسن کا چھلکا اتارنے کا طریقہ:

لہسن کا چھلکا جلدی اتارنے کے لئے ہوٹلوں میں شیف چار کپ پانی کو ابال کر اس میں لہسن ڈال دیتے ہیں اور دو سے تین منٹ پکاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ لہسن کا چھلکا اتارتے ہیں تو چھلکا جلدی ہی اتر جائے گا۔

٭ فریج میں بدبو :

اگر آپ کے فریج میں سے بھی بدبو آتی ہے تو ایک پیالی میں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر کھلا چھوڑ دیں۔ اس سے فریج کی بدبو بھی نکل جائے گی اور کھانے کی چیزوں میں سے مہک بھی نہیں آئے گی۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika

Fridge Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.