عید کا گوشت ختم ہونے کے بعد فریج سے بدبو آرہی ہے تو ۔۔ جانیں فریج میں جمی برف کو کیسے نکالیں؟ اس کو صاف کرنے کے آسان طریقے

image

یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ عام طور پر فریج میں برف جمائی جاتی ہے اور گرمیوں میں تو حد سے زیادہ برف کی ضرورت پڑتی ہے، مگر بعض اوقت ایسا ہوتا ہے کہ دن رات فریج چلنے سے اس میں اتنی برف جم جاتی ہے کہ اسے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے ایسے میں کوئی چیز نکالنا دشوار ہوجاتا ہے۔ بکرا عید کے بعد جہاں فریج گوشت سے بھر جاتے ہیں وہیں فریج میں خون بھی گرتا ہے جو برف میں جذب ہو کے جم جاتا ہے، اور ہر بار فریج کھولنے پر اس کی بدبو نا گوار گزرتی ہے۔ اسلیئے آج ہم آپکو بتائیں گے فریج کی جمی برف پگھلانے کے کچھ ایسے طریقے جس سے آپ کے فریج کی جمی برف باآسانی نکل جائے گی اور گوشت کی بسی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔

برف پگھلانے اور بدبو دور کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے فریج کو بند کرکے سارا سامان خالی کرلیں اور جو تھیلی، پیالہ یا بوتل بہت بری طرح پھنسی ہوئی ہو اسے کھینچ کر نکالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اسے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اب ایک ہانڈی میں تھوڑا پانی بوائل کریں اور اسے اسپرے بوتل میں بھر کر اس سے فریج میں جہاں برف جمی ہوئی ہے وہاں اسپرے کریں پھر فریج کے ساتھ آنے والے اسپیچولا کی مدد سے آہستہ اہستہ برف کھرچ کر نکالیں۔ جب اچھی خاصی برف پگھل جائے تو جما ہوا سامان نکال لیں۔

۔ فریج میں جمی برف اور بدبو دور کرنے کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ ایک کپ پانی میں تین کپ سفید سرکہ ملا کر ایک اسپرے بوتل میں بھرلیں اب فریج کا بٹن بند کرکے اس کا سامان نکال لیں اور اس مکسچر کو اچھی طرح فریج میں چاروں طرف اسپرے کردیں، جیسے جیسے برف پگھلتے جائے اسکا پانی صاف کرتے رہیں اور وقفے وقفے یہ اسپرے کترے جائیں۔ جو برف چوبیس گھنٹے میں پگھلنے ہوگی وہ چھ سے ساتھ گھنٹے میں پگھل جائے گی اور فریج کی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔

۔ ایک چمچ نمک لیکر اسے فریج کے کونے میں چند منٹ کیلیئے ڈال دیں یا اگر کوئی مخصوص چیز نکالنی ہوتو اسکے چاروں طرف ڈال دیں، کچھ ہی دیر میں کھانا ہو یا برف بلکل آرام سے نکل آئے گا۔ اور چھری کانٹا استعمال کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔

۔ فریج کی صفائی کے بعد اس میں سے بدبو دور کرنے کیلیئے ایک لیموں لیں اور اسکے چار ٹکٹرے کرکے ایک پلیٹ میں فریج کے اندر رکھ دیں، بدبو چلی جائے گی۔ ۔ بیکنگ سوڈا اور سفید سرکے کا مکسچر بنا کر فریج میں اسکا اسپرے کرنے سے بھی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

احتیاطی تدابیر:

کچھ لوگ برف نکالنے کیلیئے چھری کا استعمال کرتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہوتا ہے اس سے فریج کی گیس لائن میں سوراخ ہوجاتا ہے اور ساری گیس باہر نکل جاتی ہے۔ بعض اوقات فریج بھی خراب ہوجاتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Ki Baraf Pighlane Aur Smell Door Karne Ka Tarika

Fridge Ki Baraf Pighlane Aur Smell Door Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Ki Baraf Pighlane Aur Smell Door Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.