فریج میں ہم صرف کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کاسمیٹک کی چیزیں بھی رکھ دیتے ہیں اور دیگر کئی اور چیزوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے فریج کا سہارا لیا جاتا ہے۔
فریج میں ضرورت سے زیادہ سامان اور لمبے عرصے تک چیزیں محفوظ بنانے کے چکر میں اس میں سے عجیب سی مہک آنے لگتی ہے اور جیسے ہی فریج کھولیں فوراً بھپکا سا آتا ہے۔
اس صوتحال میں فوری طور پر فریج کی صفائی کر لی جائے تو تمام چیزوں کو سڑنے اور بد بودار ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
آج ہم بتا رہے ہیں آپ کو فریج کی بدبو سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ جس کو استعمال کرنے سے آپ فریج کی بدبو بھی دور کرسکتی ہیں اور لمبے عرصے تک فریج صاف بھی رہے گا۔
ٹپ:
٭ سب سے پہلے تو آپ اپنے فریج کو اچھی طرح رگڑ رگڑ کر دھوئیں اور روئی کو ونیلا ایسنس میں ڈبو کر سارے فریج پر لگائیں اور پانی سے دھو دیں۔
٭ پھر کچھ گھنٹوں کے لئے فریج میں بیکنگ سوڈے کے ڈبے کو کھول کر رکھ دیں اور فریج کو مستقل بند کردیں۔
جب آپ فریج کھولیں گی تو فریج آپ کا بالکل صاف بھی ہوگا اور اس کی بدبو بھی نکل جائے گی۔
٭ اب آپ فریج میں اپنا تمام سامان رکھ دیں۔ مگر کھانے پینے کی چیزوں کو ترتیب سے رکھیں۔
٭ سبزیوں اور پھلوں کو دودھ اور پانی کی بوتلوں سے دور رکھیں۔
٭پھر ایک پلیٹ میں کافی رکھ کر اس کو فریج میں ایک دن کے لئے رکھ دیں۔
٭ آپ دیکھیں گی کہ اس طریقے سے آپ کا فریج بالکل صاف ستھرا ہوجائے گا اور بدبو کا بھی خاتمہ ہوجائے گا