فریج کولنگ ٹھیک سے نہیں کررہا یا کمپریسر کا مسئلہ ہے؟ تو گیس بھروانے سے پہلے یہ کام کر لیں، آپ کے فریج کے بہت سے مسئلے حل ہوجائیں گے

image

گھر میں الیکٹرونک کا سامان ہو اور اس میں مسئلے نہ ہو ایسا ہوسکتا ہے کیا؟ گھر میں موجود چیزوں میں آئے دن کوئی نہ کوئی مسئلہ آتا ہی رہتا ہے پھر ان کی مرمت میں پیسے لگاتے رہو بس۔ اسلیئے ہم آپ کیلیئے لاتے ہیں ایسی ٹپس جس سے آپ خود ہی گھر میں اپنے چھوٹے موٹے مسئلے حل کر سکیں اور بار بار کاریگر کو بلانے کی ضرورت نہ پڑے

عام طور پر فریج میں کافی مسئلے ہوتے رہتے ہیں جیسے کہ کولنگ صحیح سے نہ ہونا، کمپریسر کا ٹھیک سے کام نہ کرنا، جمی برف کا پگھلا ہوا پانی باہر نہ نکلنا یا فریج کا گرم ہوجانا، یہ سارے وہ مسئلے ہیں جو ہر کسی کو درپیش آتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس سے نمٹنے کا آسان حل بتائیں گے۔

فریج کی کولنگ

فریج کے پیچھے کمپریسر کے اوپر آپ کو پلاسٹک کی ایک ٹرے نظر آئے گی جس کا کام کمپریسر کو ٹھنڈا رکھنا ہوتا ہے، آپ نے کرنا یہ کہ فریج کے پیچھے لگی ٹرے میں ایک گلاس سادہ پانی ڈالنا ہے اس سے آپ کا فریج ٹھیک طرح سے کولنگ کرئے گا اور کمپریسر گرم بھی نہیں ہوگا۔ لیکن یاد رکھیں یہ کام کرتے وقت فریج کا بٹن بند کرکے تار نکال دینی ہے تاکہ غلطی سے بھی کرنٹ وغیرہ نہ لگے۔

فریزر میں جمی برف کا پانی نہ نکلنا

کمپریسر کے ساتھ ایک پائپ لگا ہوتا جو اوپر فریزر تک جاتا ہے جس سے فریزر کا پانی نیچے ٹرے میں آتا ہے، فریزر کے اندر اور ٹرے کے اوپر سوراخ ہوتے ہیں جس سے پانی آتا جاتا ہے اور جب تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے آُپ کا فریج بھی ٹھیک رہتا ہے

اگر آپ کے فریزر کا پانی نیچے ٹرے میں نہیں آرہا تو اس کے لیئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک پتلی مسواک لینی ہے اور اسے پینسل چھیلنے والے شارپنر سے چھیل کے باریک نوک بنا لینی ہے۔ اب اس مسواک کو کیسے استعمال کرنا ہے اسے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں تا کہ آپ سے کوئی غلطی نہ ہو

You May Also Like :
مزید

Fridge Ki Cooling Kam Hone Par Kya Kare

Fridge Ki Cooling Kam Hone Par Kya Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Ki Cooling Kam Hone Par Kya Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.