خواتین جتنا کام باورچی خانے میں کرتی ہیں اتنا ہی فریج کو بھی استعمال کرتی ہیں، ایسے میں فریج زیادہ استعمال ہونے یا بار بار ہاتھ لگنے سے گندا ہو جاتا ہے، لیکن اب گندے فریج کو صاف کرنا ہوا آسان جانیں اسے صاف کرنے کی نہایت آسان ٹپ اور بنائیں آپ بھی اپنے فریج کو ایک دم صاف۔
فریج صاف کرنے کی آسان ٹپ
• اگر فریج کا اندرونی حصہ پیلا ہو جائے تو صابن کو نیم گرم پانی میں مِلا کر اس میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک ڈالیں۔
• اب اس پانی میں کوئی تولیہ یا برتن دھونے والا اسفنج بھِگو کر اس سے فریج کو اندر اور باہر سے اچھی طرح صاف کریں۔
• اس کے بعد ایک صاف سوتی کپڑا لیں اور اس سےھ فریج صاف کریں۔
• اس طرح سے فریج کی صفائی کرنے سے فریج سے پیلاہٹ، گندگی اور ہر قسم کے داغ دور ہو جائیں گے۔
• اور آپ کر سکیں گے اپنے فریج کو صاف اور بدبو سے پاک آسانی سے۔