کیا آپ کے فریزر میں بھی گوشت رکھنے سے بدبو آگئی ہے؟ دیکھئیے فریج کی بدبو دور کرنے کے کچھ آسان اور گھریلو ٹپس

image

بکرا عید پہ جہاں خواتین فریج میں گوشت جمع کرتی ہیں وہیں فریج میں عجیب قسم کی بدبو بھی پیدا ہونے لگ جاتی ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ بدبو صرف گوشت کی ہو بلکہ یہ دودھ، دہی یا مکھن وغیرہ کے زیادہ دن فریج میں رہ جانے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، یا پھر کوئی پھل سبزی خراب ہوجانے کے سبب۔ آج ہم آپکو اسی کے کچھ آسان حل بتائیں گے کہ فریج سے آنے والی بدبو کو کیسے دور کیا جائے۔

بدبو دور کرنے کے چند نسخے:

- ایک کپ سرکے میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے اسے اسپرے بوتل کی مدد سے فریج میں چاروں طرف اسپرے کریں اور آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں، اسکے بعد صاف کپڑے سے اچھی طرح پونچ لیں۔ آپ کے فریج سے ہر طرح کی بدبو دور ہوجائے گی۔

۔ ایک بڑے لیموں کے دو ٹکڑے کرکے اس میں لانگ لگا کے فریج میں رکھ دینے سے بھی فریج میں آنے والی مہک دور ہوجائے گی۔

۔ استعمال شدہ ٹی بیگز کو خشک کرکے اسے فریج کے کسی کونے میں رکھنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

۔ لیموں کے گول گول سلائس کرکے اسے ایک پلیٹ یا پیالے میں ڈال کر فریج میں رکھنے سے بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

۔ بیکنگ سوڈا جسے عام زبان میں کھانے کا سوڈا بھی کہتے ہیں اسے فریج میں رکھنے یا سبزی کے ڈبے میں رکھ دینے سے کسی بھی قسم کی مہک نہیں آتی فریج سے۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Ki Safai Kaise Karen

Fridge Ki Safai Kaise Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Ki Safai Kaise Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.