فریزر میں نمک کیوں رکھنا چاہیے؟ جانیے عید سے قبل کچھ ایسی گھریلو ٹپس جو ہر عورت کی بڑی مشکل آسان کردیں

image

فریزر کی صفائی عید سے پہلے لازمی کام ہے چاہے عید الفطر ہو یا عید الضحیٰ۔ خواتین گھر کی صفائی کے ساتھ فریزر کو بھی صاف کرتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ عید میں پکوان بنتے ہیں اور کھانا بچ جائے تو ان کو فریز کرنے اور محفوظ رکھنے کے لیے فریزر ہی صاف نہ ہو تو مزہ نہیں آتا۔ بری عید پر تو گوشت بھی رکھنا ہوتا ہے اس لیے صفائی لازمی جز بن جاتا ہے۔ اکثر عید سے قبل جب خواتین فریج کی صفائی کرنے کے لیے فریج بند کرتی ہیں تو انہیں فریزر کے کونوں میں جمی ہوئی برف دکھائی دیتی ہے جس کو دیکھ کر وہ یہی سوچتی ہیں کہ اب تو پورا دن ایک فریزر کی صفائی میں نکل جائے گا جس سے کوفت ہوگی۔

اگر فریج کی جمی ہوئی برف اور اس میں سے آنے والی بو سے آپ بھی پریشان ہیں تو بس یہ ٹپ آپ کے ہی لیے ہے جو اپ کے بڑے کام آئے گی۔

ٹپ :

٭ فریج میں جہاں جہاں آپ کو نشانات نظر آرہے ہیں، بدبو آرہی ہے، یا پھر برف کی موٹی موٹی تہیں جمی ہوئی ہیں ان جگہوں پر 2 سے 3 چمچ نمک ڈال کر فریزر کو 10 سے 15 کے لیے چھوڑ دیں۔

٭ نمک میں چونکہ الکلائنی خصوصیات اور ایل ڈی مرکبات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نمکیات میں تیزی ہوتی ہے جو ہر سخت سے سخت جمی ہوئی چیزوں کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یوں سالوں سے جمی ہوئی برف بھی آسانی سے نکل جائے گی اور فریزر میں سے بدبو بھی نہیں آئے گی۔

آپ بھی اپنے گوشت کو محفوظ بنانا چاہتی ہیں تو فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Mein Namak Q Rakhna Chahiye

Fridge Mein Namak Q Rakhna Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Mein Namak Q Rakhna Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.