فریج میں پھپھوندی لگ جائے یا پھر چاولوں میں کیڑے لگ جائیں ۔۔۔ چند اہم اور آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی روزمرہ زندگی میں کام آئیں اور زندگی آسان بنائیں

image

ہماری روزمرہ زندگی میں کوئی نہ کوئی چھوٹے موٹے مسئلے لگے رہتے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ کا فوری حل ہمیں پتا ہوتا ہے جبکہ کچھ کا نہیں اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کی مدد سے آپ اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا سکتی ہیں۔ چند اہم اور گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں؛

۔ اگر آپکے بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اُس پر تھوڑا سا شہد لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں، بالوں سے چیونگم نکل جائے گی۔

۔ اگر آپ کے آٹے میں سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں تو اگلی بار آٹا ڈالتے وقت اس میں اوپر نیچے تیز پتا رکھ دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے نہیں ہونگے۔

۔ جن لوگوں کا بلڈ پریشر لو رہتا ہے انھیں چاہیئے روزانہ کھجور کھائیں یا پھر چقندر کا استعمال کریں وہ بھی اچھا ہے ان کے لیئے۔

۔ کچے چاولوں کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنے کے لیئے اس میں چند پتے نیم کے رکھ دیں ایسا کرنے سے آپ کے چاول لمبے وقت تک چلیں گے اور خراب نہیں ہونگے۔

۔ براؤن شوگر کو دیرپا رکھنے کے لیئے اسے ہمیشہ فریج میں رکھیں۔

۔ اگر آپ موٹاپا کم کرنا چاہتی ہیں تو اپنے ناشتے اور رات کے کھانے میں بند گوبھی کا استعمال کریں، یہ وزن کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

۔ کچن کی دیواروں اور شیلف کی چکنائی دور کرنے کیلیئے سب سے پہلے انہیں تھنر سے صاف کریں اسکے بعد بیکنگ پاؤڈر لگا کر نرم تولیے سے صفائی کریں جمی ہوئی چکنائی نکل جائے گی۔

۔ اگر آپکے بچے کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو اسکی ناف پر ہنگ گرم کرکے لگائیں معدے کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔

۔ اگر آپکے فریج میں بار بار پَھپُھوندری لگ جاتی ہے تو اُسکے لیئے سفید سرکے میں بیکنگ سوڈا ملا کر فریج کی صفائی کریں اس سے پَھپُھوندری دور ہوجائے گی اور دوبارہ نہیں ہوگی۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Mein Phapondi Lag Jaye To

Fridge Mein Phapondi Lag Jaye To - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Mein Phapondi Lag Jaye To. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.