اگر آپ بھی کھیرے، انڈے اور یہ چیزیں فریج میں رکھتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ جانیئے ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو فریج میں رکھنے سے آپ ان بیماریوں میں مبتلا بھی ہوسکتے ہیں

image

فریزر سب گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور اسکی صاف صفائی سب ہی گھروں میں ہوتی ہے، اور زیادہ سے زیادہ کھانے پینے کی چیزیں بھی فریزر میں رکھی ہوتی ہیں اور پھر اب تو عیدِ قرباں آ رہی ہے، ڈھیر سارا گوشت رکھنے کے لئے آپ بھی جگہ بنا رہی ہوں گی۔ لیکن ہمارے یہاں عموماً گھروں میں یہی ہوتا ہے کہ جو بھی چیز بچ گئی ہے یا کچن میں رکھی ہے، اُسے اُٹھا کر فریج میں رکھ دیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ کام ٹھیک کیا، کہ اسے فریج میں رکھ دیا اب وہ خراب نہیں ہوگی۔ ایسا کرنے سے یہی ہوتا ہے کہ فریج میں فالتو چیزیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اس میں دیگر اہم چیزوں کورکھنے کی جگہ کم ہوتی جاتی ہے۔ خواتین کو یہ تک پتہ نہیں ہوتا کہ کچھ چیزوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ چیزیں کمرے کے درجہ حرارت میں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔ یہ یاد رکھیں کہ اگر فریج کو مکمل طور پر بھر دیا جائے تو اس کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ لہذا یہاں کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، جنہیں فریج میں رکھنا ضروری نہیں ہوتا، وہ چیزیں کیا ہیں، آئیے آپ بھی ان کے بارے میں جانیئے۔

انڈے:

٭ انڈے ہمارے ہاں فریج میں ہی رکھے جاتے ہیں، انڈوں کو رکھنے کے لئے ہمارے پاس فریج کے علاوہ کوئی جگہ ہی نہیں ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ فریج میں انڈے نہیں رکھنے چاہیئے اور پھر بھی اگر آپ انڈے رکھ رہی ہیں تو ان کو ڈھک کر رکھیں، جس کی وجہ یہ ہے فوڈ فیکٹری فآر آل کے مطابق: '' انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنے سے ان میں غذائیت اور پروٹین زیادہ مقدار میں بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ فائدے مند ہیں، لیکن اگر آپ انڈوں کو فریج میں رکھتی ہیں تو اس سے ان کا درجہ حرارت فریز ہو جاتا ہے اور انڈے کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا انڈوں کو فریج میں نہ رکھیں، البتہ ڈھک کر رکھنے کے لئے اس لئے کہا گیا ہے تاکہ کسی حد تک ان کو فائدے مند بنایا جا سکے۔ ''

ٹماٹر:

٭ ٹماٹر کو فریج میں نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے اس میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے اور زیادہ درجہ حرارت پر اس کی ایسٹک خصوصیات زیرو ہو جاتی ہیں ۔ ٹماٹروں کو فریج سے باہر رکھنا مناسب ہے، البتہ اگر آپ فریج میں ڈھیر سارے ٹماٹر رکھتی ہیں تو ان کو کسی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔

کھیرے:

٭ کھیرے کو فریج میں سب ہی رکھتے ہیں، لیکن ہمیں معلوم ہی نہیں کہ یہ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے کھیرے میں موجود بیٹا ہائیڈروآکسل ایسڈز ری ایکٹنٹ بن جاتے ہیں، جن کی وجہ سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ لہٰذا خیال اور احتیاط لازمی کریں۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Mein Yeh Cheezain Naa Rakhen

Fridge Mein Yeh Cheezain Naa Rakhen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Mein Yeh Cheezain Naa Rakhen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.