بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بجلی کا بل دگنا ہوتا جا رہا ہے جس سے بجلی کا بل اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اے سی کے بنا بھی بل بیس ہزار سے اکیس ہزار روپے
آرہا ہے اور یہ ایک عام گھریلو صارفین کے لئے انتہائی ناقابل برداشت ہے۔
ہر گھر کی ضرورت فریج ہے۔ پنکھے اور لائٹیں کم کرکے تو آپ بجلی کا بل بچا لیتے ہیں مگر فریج کو کیسے بند کریں کھانے پینے کی اشیاء خراب ہونے کا ڈر رہتا ہے۔
ایسے میں فریج کا تھرموسٹیٹ اس طرح سیٹ کرلیں کہ نہ بہت زیادہ تیز نہ بہت ہلکا۔ زیادہ تر فریج میں ایک سے سات تک تھرموسٹیٹ پر نمبر موجود ہوتے ہیں، اس کو یا تو پانچ پر ایڈجسٹ کرلیں یا پھر اس کو چھ تک سیٹ کرلیں ۔ جتنا زیادہ نمبر سیٹ کریں گے کولنگ بھی اسی حساب سے ہوگی اور یہ بل میں اضافہ کرتے ہیں۔
کچھ لوگ دن کے وقت اس کو چھ نمبر پر سیٹ کرتے ہیں اور رات ہوتے ہی اس کو مزید کم کردیتے ہیں۔ لیکن اس سے فریج میں دیگر ٹیکنیکل خرابی ہونے کی گنجائش بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں مناسب ہے کہ اس کو پانچ نمبر پر سیٹ کرکے چھوڑ دیں۔