فروٹ چاٹ افطاری میں کھائی جانے والی ایک عام ڈش ہے جس کے بناء افطار مکمل نہیں سمجھا جاتا لیکن پھلوں کو کاٹ کر رکھ دیں تو یہ پانی چھوڑ دیتے ہیں اور مصالحے میں پانی ہی کا اضافہ ہو جاتا ہے پھر افطار کے وقت تک سارا فروٹ کالا پڑ جاتا ہے۔ ان حالات میں فروٹ چاٹ کو تازہ رکھنے کے لیے کیا کریں؟
فروٹ کو کاٹ کر رکھ لیں لیکن اس میں مصالحہ نہیں ڈالیں اور نہ لیموں چھڑکیں۔ افطار کا وقت ہو تو فوری تمام چیزیں ڈال کر سروو کرلیں۔ لیکن اگر آپ فروٹ چاٹ بناتے وقت اس میں ایک چٹکی نمک اور تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرلیں۔ یہ بالکل تازہ رہے گی۔