اگر آپ کی بنائی ہوئی فروٹ چاٹ بھی ایسی کالی ہو جاتی ہے تو زبیدہ آپا کا یہ نسخہ اپنائیں اور فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچائیں

image

افطاری کے دسترخوان پر فروٹ چاٹ نظر نہ آئے تو کھانے کا مزہ ہی نہیں آتا ہے، کیونکہ فروٹ چاٹ ایک صحت مند اور ذائقہ دار افطاری ہے، اس کو کھانے سے جسم کو طاقت بھی ملتی ہے اور دن بھر کی تھکان دور بھی ہوتی ہے۔مگر فروٹ چاٹ بنا کر خواتین رکھ لیتی ہیں اور افطار کے وقت جب اس کو کھانے کے دسرتخوان پر سروو کیا جاتا ہے تو یہ کالی نظر آتی ہے اور بعض اوقات اس کا ذائقہ بھی عجیب لگنے لگتا ہے۔

آج وومن کارنر میں زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی خاص ٹپ ہم آپ کو بتاتے ہیں جس سے نہ تو فروٹ چاٹ کالی ہوگی اور نہ ذائقہ خراب ہوگا۔

ٹپ:

٭ فروٹ چاٹ کو بناتے وقت جب سارے پھل کاٹ لیں اور انہیں ایک پیالے میں جمع کریں تو ساتھ ہی اس میں لیموں ، تھوڑا سا نمک اور دو چمچ دودھ ڈال کر مکس کردیں۔

اس طرح فروٹ چاٹ کالی نہیں ہوگی اور اگر آپ کسی پھل کا رس بھی اس میں شامل کردیں تو یہ ذائقے میں بھی اچھی ہو جائے گی اور کالی بھی نہیں ہوگی۔

You May Also Like :
مزید

Fruit Chaat Ko Kala Hone Se Bachane Ka Zubaida Apa Ka Tarika

Fruit Chaat Ko Kala Hone Se Bachane Ka Zubaida Apa Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fruit Chaat Ko Kala Hone Se Bachane Ka Zubaida Apa Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.