مہنگے پھل 6 مہینے تک خراب نہیں ہوں گے۔۔۔ گرمی کے ان 5 پھلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے کچھ آسان طریقے

image

ہمارے ہاں ویسے تو زیادہ تر گرمیوں کا موسم ہی رہتا ہے لیکن ہر پھل کا ایک مخصوص وقت ہوتا ہے اور اس کے بعد پھل بازار میں دستیاب تو ہوتا ہے لیکن اپنی قدرتی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ ایسے طریقے جن سے آپ پھلوں کو ان کی خوشبو اور ذائقے کے ساتھ آسانی سے گھر پر ہی لمبے عرصے تک محفوظ کرسکتے ہیں۔

1- پھلوں کا بادشاہ آم :

آم کے شوقین افراد کے لئے خشخبری یہ ہے کہ یہ خوش ذائقہ پھل لمبے عرصے تک محفوظ رکھ جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے آم کو دھو کر چھیل لیں اور پھر کاٹ کر ٹکڑے کرلیں اور بلینڈر میں ڈال کر ہموار سا گودا بنالیں۔ اب اس گودے کو شیشے کی صاف ستھری بوتل میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ آم کا گودا اگلے چھ مہینوں تک قابلِ استعمال رہے گا

2- آڑو :

آڑو کو لمے عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسے آڑو لیں جو گلے ہوئے نا ہوں۔ اور ایک بڑے دیگچے میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں جس کا منہ کھلا ہوا ہو۔ پانی ابل جائے تو آڑو اسی کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر پکنے دیں۔ دوسری جانب کسی برتن میں ٹھنڈا پانی اور برف ڈال دیں اور دو سے تین منٹ آڑو کو پکانے کے فوراً بعد برف کے پانی میں ڈال کر آڑو کا چھلکا اتار کر ٹکڑے کرلیں۔ اب ایک تیسرا برتن لیں اور اس میں آدھا گلاس پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک یا آدھے لیموں کا رس ملائیں۔ پھر ایک بڑا چمچ شکر ملائیں اور آڑو کے ٹکڑے اچھی طرح اس مکسچر میں ملا لیں پھر ایک ائیر ٹائٹ بیگ میں آڑو کے ٹکڑے مکسچر سمیت ڈاکر کر فریزر میں رکھ دیں۔ یہ آڑو بھی 6 مہینوں تک قابلِ استعمال رہیں گے

3- پپیتا :

پپیتا دھو کر چھیل لیں اور بیج نکال کر ٹکڑے کرلیں۔ پپیتے کے ٹکڑوں کو بلیڈر میں ڈال لیں اور پلپ بنا لیں۔ اس پلپ کو آئس کیوب والی ٹرے میں ڈال کر جما لیں اور پھر ان جمے ہوئے کیوبس کو ائیر ٹائٹ بیگ میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔

4- جامن :

جامن کو دھو کر دو سے تین ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ائیر ٹائٹ بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ یہ جامن اگلے دوماہ تک قابلِ استعمال رہیں گے جن سے جامن کا شربت وغیرہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

5- خوبانی :

خوبانیوں کو سکھا کر بھی لمبے عرصے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسرا طریقہ انھیں کین میں محفوظ کرناہے۔ کسی شیشے کے جار میں ابلے ہوئے پانی میں چینی ملا کر ڈھکن لگا دیں۔ اب ایک بڑے دیگچے میں پانی ابالیں اور اس میں خوبانیاں ڈال کر بیس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں اور کسی ٹرے میں نکال لیں۔ اب ان خوبانیوں پر موٹا کپڑا ڈال کر انھیں ایک دن تک ٹھنڈا ہونے دیں اور اگلے دن خوبانیوں سے بیج الگ کرکے انھیں شیشے کے جار میں رکھ کر فریز کرلیں۔ سکھائی ہوئی خوبانیاں ایک سال جبکہ پکا کر جار میں فریز کی گئی خوبانیاں 6 ماہ تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہیں۔

WATCH LIVE NEWS

You May Also Like :
مزید

Fruits Fresh Rakhne Ka Tarika

Fruits Fresh Rakhne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fruits Fresh Rakhne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.