بکرا عید سے پہلے کریں ڈھیر ساری پیاز گولڈن فرائی تاکہ کھانا بنانا ہو جائے آسان جانیئے پیاز کو فرائی کرنے اور محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

image

بکرا عید کچھ ہی دن دور ہے اور زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں لیکن خواتین عید کے دوران اتنی مصروف ہوتی ہیں اور روزانہ اتنے پکوان بناتی ہیں کہ وقت بہت کم اور کام بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

ایسے میں اگر آپ پیاز کو براؤن کر کے رکھ لیں تو آپ کا کام آسان ہو سکتا ہے، اس لئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں پیاز تلنے اور دیر تک محفوظ رکھنے کا آسان طریقہ۔

پیاز تلنے اور محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

پیاز تلنے کے لئے سب سے پہلے پیاز کو سلائسر کی مدد سے کاٹ لیں۔

اب اسے کڑاہی میں تیز گرم تیل میں فرائی کریں۔

اس میں نمک شامل کریں تو پیاز زیادہ جلدی فرائی ہو گی۔

اب ہلکی براؤن ہونے پر پیاز کو تیل سے نکال کر چھان لیں اور کسی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں، اسے الگ الگ کر لیں۔

جب یہ ٹھنڈی ہو جائے تو کنٹینر میں کچن ٹاول یا بٹر پیپر رکھ کر اسے ائیر ٹائٹ کنٹینر میں بھر لیں۔

اوپر سے ایک اور بٹر پیپر یا کچن ٹاول رکھیں اور اسے فریج میں رکھ دیں۔

یہ کئی دنوں تک کرسپی رہے گی اور خراب نہیں ہو گی۔

You May Also Like :
مزید

Fry Onion Save Tip

Fry Onion Save Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fry Onion Save Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.