گھر کا فرنیچر پرانا ہوگیا ہے تو اس کو دوبارہ چمکانے کے 3 طریقے جانیں جس کے استعمال سے پالش کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی

image

خواتین روزانہ گھر میں جھاڑ پوچھ اور صفائی کرتی ہیں لیکن دھول مٹی اور بچوں کی وجہ سے فرنیچر گندا ہو ہی جاتا ہے اور اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ جب ہم کسی بھی لکڑی کی میز پر چائے کا کپ یا جوس سے بھرا گلاس رکھتے ہیں تو لکڑی پر گول نشانات پڑ جاتے ہیں جو آسانی سے صاف نہیں ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ اکثر بچے فرنیچر پر پینسل یا قلم سے لکیریں لگا دیتے ہیں جو ہٹائے نہیں ہٹ رہی ہوتی ہیں۔

اگر آپ کے بھی فرنیچر کا یوں برا حال ہوگیا ہے اور صفائی کرنے کے باوجود بھی صاف نہیں ہورہا ہے تو آپ آزمائیں ہماری بتائی گئی ان تین ٹپس کو اور ایک مرتبہ پھرچمکائیں اپنا فرنیچر نئے جیسا!

ٹپس:

لیموں :

٭ لیموں کو کاٹ کر ایک کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں، جوں ہی جوش آنے لگے چولہے سے اتار لیں، اس میں ایک کپڑے یا تولیے کو ڈبوئیں اور فرنیچر کی صفائی کریں یہ بہترین ٹپ ہے فرنیچر کو نئے جیسا بنانے کی۔

چائے کی پتی:

٭ چائے کی پتی جس کو چائے بنانے کے بعد آپ پھینک دیتے ہیں اس کو پھینکیں نہیں بلکہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اس پانی سے فرنیچر کی صفائی کریں یہ آپ کے فرنیچر کے لئے ایک اچھی ٹپ ہے۔

ٹوتھ پیسٹ:

٭ ٹوتھ پیسٹ میں سرکہ مکس کریں اور ایک پتلا سا محلول بناکر اس سے فرنیچر کو صاف کریں، جلد ہی صاف ستھرا اور چمکدار فرنیچر آپ کو ملے گا ۔

You May Also Like :
مزید

Furniture Ki Safai Ka Asan Tarika

Furniture Ki Safai Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Furniture Ki Safai Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.