بغیرکدوکش کئے منٹوں میں تیار گاجر کا حلوہ ۔۔ جانیں حلوائی گاجر کے حلوے میں ایسا کیا ڈالتے ہیں جس سے وہ اور بھی لذیذ بن جاتا ہے؟

image

سردیاں آگئی ہیں اور ابھی تک گھر میں گاجر کا حلوہ نہیں بنا؟ تو آج ہی اس شاندار سی ترکیب سے بنائیں آسان اور مزیدار گاجر کا حلوہ جو منٹوں میں بن کے تیار ہوجائے۔

اجزاء:

گاجر 8 عدد

تیل 3 سے 4 چمچ

آدھا کپ دودھ

کھویا 150 گرام

چینی ¼ کپ

گھی 2 چمچ

گاجر کا حلوہ بنانے کا طریقہ:

٭ سب سے پہلے کُکر میں تیل، گاجر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر 3 سے 4 منٹ پکا لیں، پھر نرم ہونے پر مسل لیں اور مسلسل پکاتے ہوئے کچھ دیر بھون لیں۔

٭ اب ایک برتن میں دودھ، کھویا اور چینی ڈال کر اچھے سے پکائیں یہاں تک کہ اس کا اضافی پانی سوکھ جائے۔

٭ پھر اس میں گاجر شامل کر کے مکس کریں اور کچھ دیر تک بھون کر چولہا بند کردیں۔

٭ لیجیئے مزیدار گاجر کا حلوہ تیار ہے! اب اس کے اوپر کھویا اور خشک میوہ جات ڈال کر گرما گرم سَرو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gajar Ka Halwa Recipe

Gajar Ka Halwa Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gajar Ka Halwa Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.