اجزاء:
گاجر 1 کلو (لمبے کٹے ہوئے)
رائی (مسٹرڈ سیڈز) 3 چمچ
ہلدی 1 چمچ
نمک 2 چمچ (حسبِ ذائقہ)
لال مرچ کٹی ہوئی 1 چمچ (حسبِ تیزائی)
سرکہ 3 چمچ
پانی 4 کپ
سرسوں کا تیل 3 چمچ
اچار بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے گاجروں کو لمبائی میں کاٹ کر ایک چمچ نمک لگا کے ایک گھنٹے کیلیئے رکھ دیں، پھر اسے چھان کر نمک کا اضافی پانی نکال دیں
۔ اب اس میں رائی (کُوٹ کر)، ہلدی، نمک، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور کانچ کی برنی میں ڈال کر رات بھر ڈھاک کر رکھ دیں
۔ اگلے دن اس میں گرم پانی اور سرسوں کا تیل شامل کر کے مکس کریں اور ڈھکن بند کر کے دھوپ میں رکھ دیں
۔ اچار کو 4 دنوں تک دھوپ میں رکھیں اور روزانہ اسے چمچ کی مدد سے مکس ضرور کریں
۔ 4 دن بعد آپ کا مزیدار پانی والا گاجر کا چار تیار ہوگا، خود بھی کھائیں اور سب کو بھی کھلائیں