چولہا استعمال کر کر کے گندہ ہوگیا ہے تو اس پر جمی میل صاف کرنے کے لیے جانیں مشہور شیف کا بتایا گیا سستا طریقہ جس سے ہو منٹوں میں چولہا صاف

image

کھانا روزانہ بنانے کی وجہ سے چولہا جلدی خراب ہو جاتا ہے اور فرائڈ آئٹم پکانے سے تیل کے چھینٹے لگ لگ کر چولہے پر میل جم جاتی ہے اور ایک مرتبہ صاف کرنے سے بھی یہ صاف نہیں ہوتا رگڑنا پڑتا ہے۔ آپ کے ساتھ بھی یقیناً یہی مسئلہ ہوگا اس سے بچنے کے لیے آپ مشہور شیف بابا فوڈز کی بتائی گئی یہ ٹپ آزمائیں اور چولہے کو منٹوں میں صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں جس سے آپ کی زیادہ محنت بھی نہیں لگے گی اور رگڑنے کی وجہ سے ہاتھ بھی نہیں دکھیں گے۔

ٹپ:

٭ ایک پیالی میں 2 چمچ ہارپک ڈالیں، اس میں 3 چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سرکہ چاہے سفید والا استعمال کریں یا پھر جامن کا سرکہ لے لیں، یہ صفائی کے لیے سب سے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں کہ جھاگ بن جائے۔

٭ اب ٹوتھ برش کو ہارپک اور سرکے میں اچھی طرح ڈبو کر چولہے کی سائیڈوں کو صاف کریں۔

٭ اس کے بعد بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں۔

٭ پھر 5 سے 7 منٹ بعد گیلے تولیے سے چولہے اور اس کی جالیوں کو صاف کریں۔

٭ صاف کرنے کے بعد اگر چاہیں تو اپنے چولہے کو پانی سے دھو لیں ، لیکن اگر آپ کے پاس فکسڈ چولہا لگا ہوا ہے تو اس کو پانی سے صاف کرکے سرسوں کا تیل لگا کر چھوڑ دیں۔ لیجیے خراب سے خراب چولہا چمک جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Ganda Chulha Sirke Se Saaf Karne Ka Tarika

Ganda Chulha Sirke Se Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ganda Chulha Sirke Se Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.