برتن دھونے سے خواتین کو کوفت آتی ہے، مگر کیا کریں برتن تو دھونے ہی پڑتے ہیں اور پھر جب بات پتیلیوں یا جلے ہوئے برتنوں کی ہوتی ہے تو ان کو صاف کرنے کا مسئلہ الگ ہی ہوتا ہے، مانجھ مانجھ کر ہاتھ تھک جاتے ہیں۔ مگر ہماری ویب ٹپس میں آپ کو آسان چیزیں ہی بتائی جاتی ہیں اس لئے آج بھی چکھ آسان ٹپس آپ کے لئے موجود ہیں۔
ٹپس:
٭ پتیلی ہو یا کڑاہی، اس کے نیچے پیندے پر بیکنگ سوڈا ڈالیں اور پھر سرکہ ڈال کر اچھی طرح اس کو رگڑیں اور صاف کرلیں۔
٭ سرکے میں لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس سے برتنوں کو دھو لیں، یہ بھی فائدہ مند ٹپ ہے۔
٭ پتیلیوں میں کالا پن آجائے اور یہ رگڑ نے سے بھی صاف نہ ہوں تو آپ ایک آلو کے دو ٹکڑے کریں اور اس پر نمک ڈال کر برتن پر رگڑیں۔ نمک میں چونکہ نمکیات ہوتی ہے جو کالے پن کو ختم کرنے میں آپ کی بڑی مدد کرے گا۔