گھر کے پنکھے گندے ہوگئے ہیں تو ان کو صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں اور 15 منٹ میں گندے سے گندے پنکھے کو بنائیں بلکل نئے جیسا

image

گھر صاف ستھرا رہے، کسی چیز پر گندگی نظر نہ آئے، کوئی دیوار خراب نہ ہو اور پنکھے اتنے صاف ہوں کہ ہر کسی کی نظر ٹہر جائے۔ ہمارے یہاں اکثر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ انسان کی خوبصورتی کا معیار اس کے گھر کی صفائی اور خوبصورتی سے ہوتا ہے ۔ یہ بات سچ بھی ہے۔ مگر زیادہ تر لوگ گھر کی صفائی تو کر لیتے ہیں لیکن ان کے پنکھے اتنے گندے اور مٹی جمی ہوئی ہوتی ہے کہ کوئی دیکھے تو برا لگتا ہے۔ اور کچھ گھروں میں تو پنکھے اتنے گندے ہوتے ہیں کہ پنکھا چلائیں تو مٹی گرنے لگتی ہے۔

آج وومن کارنر میں جانیئے ایک ایسی آسان ٹپ جس سے صرف 5 منٹ میں آپ کے پنکھے بلکل صاف ہو جائیں گے۔

ٹپ:

٭ ایک بالٹی گرم پانی میں چار چمچ ہائیڈروآکسائیڈ (بازار میں آسانی سے دستیاب ہے) شامل کریں۔

٭ پھر اس میں ایک تولیے کو 5 منٹ کے لئے ڈبو دیں۔

٭ اس کے بعد کپڑے دھونے والا سرف اس پانی میں مکس کریں۔

٭ اب ان تولیوں کو پنکھے کے پروں پر رگڑیں۔

٭ 5 منٹ تک رگڑیں۔

٭ پھر صاف کپڑے سے پنکھے کو صاف کرلیں۔

٭ لیجیئے ہوگئے آپ کے گندے سے گندے پنکھے باآسانی صاف ۔۔

آپ کو یہ ٹپ کیسی لگی؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر ضرور بتائیے گا۔

You May Also Like :
مزید

Gandy Fan Ko Saaf Karne Ka Tarika

Gandy Fan Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gandy Fan Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.