اگر آپ بھی لمبے عرصے تک ادرک لہسن فریج میں رکھتی ہیں تو ٹہریں۔۔۔ جان لیں کہ اسے فریج میں رکھنے کے کیا نقصانات ہیں

image

فریج میں کھانے کی چیزیں آپ بھی رکھتے ہوں گے، لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں کہ جن کا زیادہ عرصے تک فریج میں رہنا ہماری صحت اور زندگی کے لئے قدرے خطرناک ہے۔ آپ بھی جان لیں ہوسکتا ہے کہ آپ بھی یہ چیزیں فریج میں رکھ کر بھول نہ گئی ہوں۔

1: کافی

کافی تو بڑے مزے لے کر پیتے ہیں، لیکن گرمی ہو یا سردی اس کو فریج میں نہ رکھا کریں کیونکہ اس عمل سے یہ جم جاتی ہے اور اس کا ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے، اس میں موجود کیفین اپنے مضر اثرات پیدا کرتا ہے آپ کے صحت پر لہٰذا اس کو فریج کے بغیر رکھیں۔

2: ہرے پتوں کی سبزیاں

ہرے پتوں کی سبزیوں کو خصوصی طور پر فریج میں چار دن سے زیادہ نہ رکھیں، ایسا کرنے سے ان کی غذائیت بھی ختم ہوجاتی ہے اور ان میں کالا پن آجاتا ہے جو کہ کھانے پر معدہ خراب کرسکتی ہیں۔ ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کو تازہ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ آپ ان سبزیوں کو کسی کاغذ میں رکھ کر فریج میں محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

3: آلو

آلوؤں کو تھیلی سے نکال کر فریج میں ڈال کر چھوڑ دیتی ہیں تو ایسا نہ کریں بلکہ اچھی طرح دھو کر صاف ستھرا کر کے، ان سے پانی کو خشک کرکے پھر فریج میں پندرہ دن سے زیادہ نہ رکھیں، اس سے یہ خراب نہیں ہوں گے۔ کیونکہ فریج میں رکھنے سے آلو کے اندر ایسریلیمائڈ نامی قدرتی کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو پکنے کے بعد آلو کو مضرِ صحت بنا دیتا ہے۔

4: انڈے

انڈوں کے لئے تو فریج میں الگ سے جگہ موجود ہوتی ہے، لیکن آپ دھیان رکھیں کہ ان کو زیادہ دنوں تک فریج میں نہ رکھیں اس سے انڈوں کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے اور یہ خراب بھی ہوسکتے ہیں۔

5: ادرک لہسن کا پیسٹ

ادرک لہسن کا پیسٹ لمبے عرصے تک فریج میں رکھنے سے یہ ہرا ہوجاتا ہے اور ذائقہ میں کمی آجاتی ہے، اس کی افادیت بھی قدرتی نہیں رہتی، لہٰذآ اگر آپ ادرک لہسن کے پیسٹ کو فریج میں یا فریج کے بغیر بھی محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو بس اس پیسٹ میں تھوڑا س سرکہ/ نمک یا پکانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ڈکھن بند کردیں اس طرح یہ ایک ماہ تک بھی آپ کے لئیے اچھا اور غذائیت سے بھرپور رہے گا۔

You May Also Like :
مزید

Garlic Fridge Me Rakhne Ke Nuksan

Garlic Fridge Me Rakhne Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Garlic Fridge Me Rakhne Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.