چھت کی تپش کی وجہ سے گھر گرم رہتا ہے تو جانیے 3 ایسے طریقے جس سے ہو گرمی کا خاتمہ اور رہے گھر ٹھنڈا

image

گرمیوں میں جہاں انسان کا مزاج تک گرم ہوجاتا ہے وہاں باقی چیزوں کا گرم ہونا عام بات ہے۔ گرمی میں انسان ہر وہ کوشش کرتا ہے جس سے وہ تھوڑی راحت پا سکے اور گھر ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں وہ سورج کی سختی سے بچ کر آرام کرتا ہے پر ایسے میں اگر گھر کی چھت ہی گرم ہوجائے تو آرام حرام ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپکو ایسے ہی کچھ آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جن سے آپ چھت کی تپش سے بچ سکتے ہیں اور اس میں آپ کا ذیادہ خرچا بھی نہیں ہوگا۔ تو دیکھتے ہیں وہ کن سے طریقے ہیں۔

کول کوٹنگ:

کول کوٹنگ کو چھت پہ کرنے سے آپ کی چھت کا درجہ حرارت 4 سے 9 ڈگری تک گرتا ہے۔ اسکے کم سے کم دو کوٹ لگتے ہیں، پہلے کوٹ کے 3 گھنٹے بعد دوسرہ کوٹ لگایا جاتا ہے۔ یہ آرام سے دو سال تک چھت کی تپش سے آپ کو بچاتا ہے۔

تھرماکول شیٹس:

تھرماکول آسانی سے ملنے والی اشیاء ہے اور یہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ملتی۔ آپ تھرماکول کی شیٹس اپنی چھت پر بچھا سکتے ہیں اور وہ ہوا سے اڑ نہ جائے اس کے لئے آپ اس کے اوپر بڑے پتھر رکھ سکتے ہیں۔

ٹائلس:

ٹائلس چھت کی تپش سے بچنے کا بہترین حل ہے کیونکہ ٹائلس گرمی کو جذب نہیں کرتا اس لئے چھت کی گرمی کمروں تک نہیں پہنچتی، اور ٹائلس آپ کی چھت پر لگی سیلنگ کو بھی خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ ٹائلس تھوڑے مہنگے ضرور ہوتے ہیں لیکن یہ لمبا عرصہ چلتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Garmi Mein Ghar Ko Thanda Rakhne Ka Easy Tarika

Garmi Mein Ghar Ko Thanda Rakhne Ka Easy Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Garmi Mein Ghar Ko Thanda Rakhne Ka Easy Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.