جب گیس آرہی ہو تو بس یہ ایک کام کرلیں گیس لوڈشیڈنگ سے پریشان خواتین کیلئیے بہترین ٹپس جس سے کھانا پکے فٹافٹ

image

پاکستان میں جہاں ایک طرف اتنے مسائل ہیں وہیں دوسری طرف کچھ عرصے سے گیس کی کمی اور بندش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے, اور اب تو یہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی طرح معمول بن گیا ہے.

خواتین بیچاری اس مسئلے سے سب سے زیادہ پریشان ہیں, کیونکہ گھر میں کھانا پکانا انکی ذمہ داری ہے لیکن جب گیس ہی نہ آئے یا تھوڑی دیر کے لئے آئے تو وہ بھی کیا کریں.

اسی لئیے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ ایسی آسان سی ٹپس, جس سے کم گیس اور وقت میں آپ کا کھانا بن سکتا ہے.

آسان ٹپس:

جب گیس تیز آرہی ہو اس وقت کرنے والے کام مندرجہ ذیل ہیں

گوشت کو صاف کر کے اچھے سے ابال کر فریج میں رکھ لیں, اس سے یہ ہوگا کہ جب بھی آپ کو سالن وغیرہ بنانا ہوگا تو آپ کو گوشت گلانے کیلیئے گیس کے تیز آنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا

اگر آپ کا دال بنانے کا ارادہ ہے تو ایک دن پہلے ہی جب گیس آرہی ہو تو دال کو ابال کر رکھ لیں, پھر ایک دو دن بعد جب بھی کھانی ہو تو بس تڑکا لگا لیں

اسی طرح ہر وہ چیز جو ابالی جا سکتی ہو اسے ابال کر رکھ لیں, تا کہ جب بھی گیس آئے آپ فٹافٹ کھانا تیار کرلیں

ٹماٹروں کو پیس کر اسکا پیسٹ بنا ے فریج میں رکھ لیں تا کہ اسے گلانے یا بھوننے میں زیادہ وقت نہ لگے

پیاز کو کاٹ کر فرائی کر کے ایک پیکٹ میں محفوظ کر دیں اس سے بھی کھانا جلدی بنے گا

You May Also Like :
مزید

Gas Aa Rahi Ho To Ye Kaam Karen

Gas Aa Rahi Ho To Ye Kaam Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gas Aa Rahi Ho To Ye Kaam Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.