خواتین کھانا بناتے وقت اکثر پریشان ہوتی ہیں کیونکہ چولہے کی گیس صحیح نہیں آتی ہے اس کی وجہ چولہے کے گیس برنر کا گندا ہونا اور اس میں ضدی چکنائی کی تہہ کا جمنا ہے اور اسی وجہ سے چولہے کی آنچ کم ہوجاتی ہے اور کھانا بنے میں دیر ہوجاتی ہے مگر اس کا حل اب آپ کے لیے پیش ہے ۔
۔ ایک پیالے میں ایک کپ سرکہ لیں ۔
۔ اس میں آدھا کپ پانی شامل کرلیں ۔
۔ اس میں گیس برنر کو رات بھر بھگو کر رکھ دیں ۔
۔ صبح اس کو ایلومینیم برش کی مدد سے دھولیں ۔
۔ گیس برنر چمک اٹھیں گے ۔