سحری کے وقت گیس نہیں آتی تو۔۔ ماچس کو چولہے میں اسطرح ڈالنے سے گیس کا پریشر کیسے تیز کیا جاسکتا ہے؟ ایسی ٹپ جو زندگی آسان کردے

image

پاکستانی عوام کو کسی حال میں سکون نہ دینے والے اب ان سے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے احتمام کا بھی حق چھیننے میں لگے ہیں۔ پہلے صرف سردی میں گیس کی بندش ہوتی تھی لیکن اب تو موسم بدلنے کے باوجود گیس کی صورتِ حال نہیں بدلی، کبھی اسکا پریشر بلکل کم ہوجاتا ہے تو کبھی بلکل ہی غائب ہوجاتی ہے۔ ایسے میں سحری اور افطاری بنانے میں خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔

تو آئیے آج ہم آپ کو گیس کے پریشر کو بڑھانے کی کچھ ٹپس بتاتے ہیں، جو یقیناً آپ کے کام آئیں گی۔

گیس میٹر کا ریگولیٹر:

بعض اوقات گیس کا پریشر کم آنے کی وجہ اسکا ریگولیٹر بھی ہوتا ہے، اسلیئے اپنے گیس میٹر کے نیچے لگے ہوئے ریگولیٹر کو نکالیں اور اس کی صفائی بتائے گئے طریقے سے کریں یا کاریگر سے کروالیں، یوں گیس پریشر بھی بڑھے گا اور گیس کے بل میں اضافی یونٹس کا بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

برنر میں کچرا بھر جانا:

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود سوراخوں میں کچرا یا آٹا یا مصالحہ وغیرہ گھس جانے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے نہیں آرہی ہوتی جس کی وجہ سے کھانا بنانے میں دیر ہو جاتی ہے۔ اس کے لیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں ویزلین کی ایک زبردست ٹپ، جس سے گیس پریشر تیز آئے گا۔

اس کے لیے آپ ماچس کی تیلیوں کو ویزلین میں لگائیں اور اس کو برنر کے سوراخوں میں گھسائیں اور پھر نکال دیں اس طرح سے ان سوراخوں کی صفائی کے بعد چولہے کو آن کریں اس سے گیس کسی حد تک بڑھ جائے گی۔

کمپریسر لگوانا کیسا ہے؟

کمپریسر جس میں گیس کو بہت پریشر سے جمع کیا جاتا ہے اگر اس کا استعمال بروقت نہ کیا جائے تو اس صورت میں یہ پھٹ بھی سکتا ہے۔ جس کی شدت کم یا زیادہ ہوسکتی ہے اور دوسری طرف چونکہ اس میں جمع شدہ گیس فوراً آگ پکڑتی ہے اس وجہ سے اس کے پھٹنے کی صورت میں ہونے والا نقصان بہت بڑا بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے یہ قانونی طور پر گھروں میں لگانا منع بھی کیا جاتا ہے اور ملکی قانون کے مطابق اس کی سزا ایک سے تین سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

You May Also Like :
مزید

Gas Ka Pressure Badhane Ka Tarika

Gas Ka Pressure Badhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gas Ka Pressure Badhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.