سوئی گیس کی نایابی نے گھر گھر میں گیس کے سلینڈر کا استعمال تو عام بنا دیا ہے، البتہ یہ سلینڈر کسی خوفناک حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں. اس آرٹیکل میں آپ کو 3 ایسے طریقے بتائیں گے جنھیں جاننا سب کے لئے ضروری ہے تاکہ بروقت اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچائی جا سکے.
اس حوالے سے بنائی گئی ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ گیس کے سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھے تو اسے چھوڑ کر بھاگنے کے بجائے پاس کوئی موٹی چادر دیکھیں اور اسے گیلا کر کے سلینڈر پر لپیٹ دیں تاکہ آگ بجھ جائے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آگ سلینڈر کے ارد گرد نہ پھیل جائے تب تک سلینڈر نہیں پھٹتا. ویڈیو لازمی دیکھیں
دوسرا طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ کوئی بالٹی اٹھا کر سلینڈر پر جھٹکے سے رکھ دیں. اس طرح بھی آگ بجھ جائے گی.
تیسرا طریقہ یہ بتایا کہ اگر سلینڈر آگ پکڑ لے تو پیچھے کی جانب سے اس کو بند کر دیں اس طرح گیس کا اخراج بند ہوجائے گا. واضح رہے یہ طریقے اسی وقت آزمائے جاسکتے ہیں جب ہلکی آگ پکڑی ہو اور کوئی بالغ شخص ہی یہ عمل کرسکتا ہے.