گیس نہیں آتی، روٹی کیسے پکائیں گیں؟ سحری میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے روٹی نہیں بنتی تو آٹے میں ایسی کیا چیز ملائیں کہ روٹی رہے سارا دن نرم اور تازہ

image

سحری میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشانی ہونے لگی ہے۔ کیونکہ اکثریت سحری میں روٹی اور سالن کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن گیس کے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین یا تو وقت سے 1 گھنٹہ قبل اٹھ کر سحری بنانا شروع کرتی ہیں یا پھر ٹھنڈا کھانا دیتی ہیں۔ مگر تازہ روٹی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ سحری یا افطاری کے وقت نرم و ملائم روٹی بھی ملے اور تازی بھی تو بس بتائی گئی ٹپ کا لازمی استعمال کرنا شروع کردیں۔

ویڈیو میں آپ نے دیکھا کہ خاتون نے ساری روٹیاں بنانے کے بعد گرم توے پر ایک روٹی بناء گیس کے بنا لی ہے، یہ طریقہ آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

جس وقت گیس آرہی ہو اس وقت روٹی یا پراٹھے بنا کر رکھ لیں اور روٹیوں کو جس رومال یا کپڑے میں رکھیں اس کے نیچے ادرک کا ایک انچ کا ایک ٹکڑا رکھ کر چھوڑ دیں اس سے روٹی ہو یا پراٹھا دونوں نرم رہیں گے۔

آٹا گوندھے وقت اس میں ایک چمچ میدہ، ایک چمچ چاول کا آٹا، آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور تھوڑا سا گھی شامل کرکے گوندھیں تو پکنے والی روٹی تازہ اور نرم رہتی ہے کڑک نہیں ہوتی۔

You May Also Like :
مزید

Gas Na Ho To Roti Kaise Banaye

Gas Na Ho To Roti Kaise Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gas Na Ho To Roti Kaise Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.